جماعت اسلامی نے ہمیشہ دین اسلام کی سربلندی کیلئے جدوجہد کی:غلام رسول بھٹی
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) جماعت اسلامی کے رہنما وامیدوار پی پی 141 چودھری غلام رسول بھٹی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ دین اسلام کی سربلندی ، حق ،وسچ، پاک وطن کی خودمختاری ،عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کی سیاست کے فروغ کیلئے عمل جدوجہد کی ہے جماعت اسلامی کے لوگ صادق اور امین بن کر اُبھرے ہیں قوم نے دیکھ لیا ہے کہ پاکستان پر حکمرانی کرنیوالی سیاسی جماعتوں کا ایجنڈا اور پالیسیاں ایک ہیں مگر قوم کو بیوقوف بنانے کیلئے بیانیہ مختلف ہے اور ا ن کے اختلاف پاکستان اور قوم کی بہتری کیلئے نہیں بلکہ اقتدار کے حصول کے لیے ہیں۔