شیخوپورہ: پولیس کی کارروائیاں 4 ملزم گرفتار‘ ناجائز اسلحہ برآمد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی ہدایت پر تھانہ صدر فاروق آبا د پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی جاری 4 ملزمان گرفتارملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمدکرکے مقدمات درج کر لئے گئے، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدرفاروق آبا دنے ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ملزموں کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، 3 پسٹل اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں ۔