راولپنڈی انڈر 15 ٹیبل ٹینس چیمپین شپ مئی میں کھیلی جائیگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام راولپنڈی انڈر 15 ٹیبل ٹینس چیمپین شپ مئی میں راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔راولپنڈی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حامد صدیق نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز انڈر 15 اور گرلز انڈر 15 کے مقابلے شامل ہیں۔