راولپنڈی (جنرل رپورٹر) قتل کے 2مجرموں کو عمر قید اور 8لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی سزا سنادی گئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان اکرم نے قتل کے مقدمہ میں مجرم گل محمد عرف گلو کو عمر قید اور 3لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی ،مجرم گل محمد عرف گلونے فائرنگ کرکے عامر شہزاد کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں مارچ 2022تھانہ نصیر آباد میں درج کیاگیا تھاجبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے قتل کے مقدمہ میں مجرم محمد شیراز کو عمر قید اور5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی ،مجرم شیرازنے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ عائشہ کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں جولائی 2022تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج کیاگیاتھا۔
مقد مات قتل، 2مجرموں کو عمر قید، 8لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا
Mar 19, 2023