صفائی مہم،آر ڈ بلیو ایم سی نے اقبال پارک کے باہر کیمپ قائم کر دیا
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)محکمہ بلدیات حکومت پنجاب کی 15 روزہ "صفائی نصف ایمان مہم" کے سلسلے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سوشل موبلائزیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیم نے صفائی آگاہی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز علامہ اقبال پارک کے باہر کیمپ قائم کیا اور آنیوالے شہریوں میں اپنا صفائی کا پیغام عام کیا،،پمفلٹس بانٹے اور ویسٹ پکنگ ایکٹویٹی کا مظاہرہ بھی کیا اور تفریحی مقامات کی صفائی کی ترغیب دینے کیلئے ویسٹ پکنگ سرگرمی کے ذریعے کوڑا کرکٹ ویسٹ بن تک پہنچانے کا پیغام بھی عام کیا ،شہریوں کا تعاون اور صفائی مہم سے متعلق رسپانس انتہائی مثبت رہااور انکی طرف سے صفائی پیغام عام کرنے اور اس پر مکمل عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ، پارک میں پی ایچ ای کے ساتھ مشترکہ آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ،جس میں پی ایچ اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بشیر محمدخان اور ورکرز نے بھی شرکت کی۔