بکرامنڈی چوک سے الف شاہ قبرستان تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار
راولپنڈئی(جنرل رپورٹر)کروڑوں روپے کی لاگت سے چند ماہ قبل تعمیر کی جانے والی کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقے بکرامنڈی چوک سے ٹاہلی موہری چوک اور الف شاہ قبرستان تک سڑک ہیوی ٹریفک چلنے کے باعث کچھ ماہ بعد ہی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی، گڑھے پڑنے اور درمیان میں مختلف جگہوں سے زمین اندر د ھنسنے سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے،رپورٹ کے مطابق بکرامنڈی چوک سے غوثیہ چوک، ٹاہلی موہری چوک اور الف شاہ قبرستان تک حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کی گئی کروڑوں روپے کی گرانٹ سے پختہ سڑک تعمیر کی گئی لیکن اس سڑک پر روز انہ رات سے صبح تک ہیوی ٹریفک چلتی ہے جن میں بڑے بڑے ٹرالر، کنٹینر اور ٹرک شامل ہوتے ہیں جن پر ٹنوں سامان لوڈ ہوتا ہے، اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک پر ہیوی ٹریفک بند کی جائے اور سڑک کو دوبارہ ٹھیک کیا جائے۔