طالب علم محمد حسن رضا کا اعزاز
اسلام آباد(نامہ نگار)لاہور سکول سسٹم پولیس فاونڈیشن کے ہونہارطالب علم محمد حسن رضا کا اعزاز، پانچویں کلاس کے سالانہ امتحانات میں کلاس میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ،ڈائریکٹر سکول عامر جبار نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنیو الے طلباء میں شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے محمد حسن رضا نے سات سو میں سے چھ سو نمبر حاصل کیے حسن رضا نے اپنی کامیابی کو والدین اور کلاس ٹیچر مس ماہین کی محنت اور دعاوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔