گھر میں گھس کر خاتون کو دھمکیاں دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گھر میں گھس کر خاتون کو ہراساں اور دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ د رج کرلیا، گیا،تھانہ ویمن عظمیٰ سلیم نے بتایا کہ آبائی گھر صرافہ بازار گئی تو محمد ایوب بغیر اجازت گھر داخل ہوا کمروں میں گھسنے کی کوشش کی اورمیرے ساتھ نا زیبا الفاظ استعمال کئے فحش کلامی کی گریبان پکڑ کر قریب ہونے کی کوشش کی ہرساں کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔