ایف ڈبلیو او کی ضلع باجوڑ میں کان کنی ورکشاپ
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)فر نٹئیر ورکس آرگنائزیشن نے مائننگ انیشیٹو کے تحت ضلع باجوڑ میں کان کنی ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایف ڈبلیو او کا ملک کے دور دراز علاقوں میں کان کنوں کو فعال کرنے کے لیے یہ پہلا قدم ہے۔اس سلسلے میں ایف ڈبلیو او اور ایف سی کے پی (نارتھ) کی مشترکہ کوششوں سے با جو ڑ سکا ئو ٹس ہیڈکوارٹر (خار)میں 13 سے 18 مارچ 2023 تک مائننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا مقصد مقامی نوجوانوں کو کان کنی کی تکنیکوں اور کان کنی کے منصوبوں میں استعمال ہونے والی مشینری کے استعمال کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا،باجوڑ اور مہمند اضلاع سے 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ڈائریکٹرکنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس نے ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سر ٹیفیکٹ تقسیم کیے ۔