پولیس خدمت مراکز نے22ہزار854 شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کئے
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس خدمت مراکز نے اب تک22ہزار854 شہریوں کوتھانوں سے مکمل تصدیق کے بعد کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کئے پولیس خدمت مراکز کو کل22ہز ار989کریکٹر سرٹیفیکٹ کی درخواستیں موصول ہو ئی تھیں جبکہ باقی درخواستوں پر کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے، شہری گاڑیوں کی ویریفکیشن، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن ، سامان گمشدگی کی رپورٹ، جنرل پولیس ویر یفکیشن، اور دیگر سہولیات استفادہ حاصل کرنے کیلئے خدمت مرکز سیکٹرز ایف سکس، جی ٹین،ایچ الیون، بنی گالہ، سواں گارڈن اور جی چودہ کے علاوہ ماڈل تھانہ جات تشریف لا سکتے ہیں،شہری کریکٹرسرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے اپنا اصلی شناختی کارڈ کے ہمراہ آئیں۔