راولپنڈی میں 7گا ڑیاں ، 15مو ٹر سا ئیکل چوری ، لاکھوں روپے لوٹ لئے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی چوری کی وارداتوں میںشہریوں کونقدی ، زیورات ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا تھانہ پیر ودھائی کو ثناء اللہ نے بتایا کہ فوجی کالونی میں دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر چارلاکھ8ہزار روپے اور موبائل فون چھین لئے تھانہ سٹی کو ملک وحید نے بتایا کہ راجہ بازار میں میرے 50 ہزار روپے اور موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ دھمیال کو رحیم نے بتایا کہ اکبر چوک میں تین مسلح افراد نے مجھ سے 12لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون چھین لئے تھانہ بنی کو سعد امین نے بتایا کہ شاہ آباد میں تین موٹرسائیکل سوارمجھ سے پونے چار لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ وارث خان کو محمد احسن نے بتایا کہ سرفراز روڈ پر دو موٹرسائیکل سوارمجھ سے 25ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ روات کو خالد نے بتایا کہ بحریہ ٹائون میں میرے گھر سے 1550یو رو ، 120امریکی ڈالر اور 55ہزار روپے چوری کرلئے گئے، تھانہ نصیر آباد کو عمر فاروق نے بتایا کہ پشاور روڈ پر نامعلوم افراد نے 2لاکھ18ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، 7 گاڑیاں اور 15موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔