آ مدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اٹک میں کلین سویپ کرے گی ،مظہر حسین بابر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حاجی ملک ریاست علی خان سدھریال اور حاجی ملک شیر خان سدھریال کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار میڈیا ایڈوائزر ٹو وزیرمملکت برائے اوورسیز پاکستانیز مظہر حسین بابر نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کے دلوں میں بستی ہے اور ہوا کا رخ بتا رہا ہے کہ آنے والی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی مظہر حسین بابر نے کہا ضلع اٹک میں یہ اب بات ثابت ہو گئی ہے کہ ضلع بھر میں اگر کوئی سیاسی لیڈر ہے تو وہ سردار سلیم حیدر خان ہے جن کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے سدھریال گروپ نے قیادت سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر میں اٹک کے سینئر سیاستدان اور عوام کے دلوں کی دھڑکن بزرگ سیاستدان آصف علی ملک ایڈووکیٹ ،سابق پارلیمانی سیکرٹری کی اس کاوش پر ان کو بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کا مشکور ہوں مظہر حسین بابر نے کہا کہ آ نے والے دنوں میں ضلع اٹک کے بڑے بڑے گروپس پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے کیونکہ یہ سب پر روز روشن کی طرح عیاں ہے آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی اٹک میں کلین سویپ کرے گی مظہر حسین بابر نے کہا کہ انشاء اللہ تعالی حلقہ پی پی 4 سے حاجی ملک ریاست علی خان سدھریال تیر کے انتخابی نشان پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔