سیاسی عدم استحکام سے سرمایہ کاری شدید متاثر ہو رہی ہے، عثمان نواز بسرا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کوارڈنیٹر و ایگزیکٹو ممبر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن انجنئیر عثمان نواز بسرا نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورتحال معیشت اور سرمایہ کاری کو شدید متاثر کر رہی ہے، معاشی بہتری کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے جس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتیں مل بیٹھیں،کوارڈنیٹر و سی ای او اسلام آباد رئیل اسٹیٹ عثمان بسرا نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے نجی شعبہ کو آسان قرضے کی سہولت فراہم کرے ،شرح سود کو کم کر کے سنگل ڈیجٹ تک لایا جائے تا کہ قرضوں کی لاگت کم ہونے سے بزنس کمیونٹی کاروبار کو وسعت دینے اور نئی سرمایہ کاری کرنے میں سہولت محسوس کرے. حکومتی پالیسی سازوں کو چاہیئے کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسیاں بنائیں اس وقت روپے کی قدر گر رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بجلی و گیس کے ریٹ بڑھائے جا رہے ہیں، ٹیکس وصولی کیلئے قوانین کو مزید سخت بنایا جا رہا ہے۔