آتش بازی کے 5 گوداموں پر چھاپے،5 ملزمان گرفتار، سامان برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے آتش بازی کے 5 گوداموں پر چھاپے مار کر5 ملزمان گرفتارکر لئے اور لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمدکر لیاآتش بازی کے سامان میں ہزاروں کی تعداد میں سوتر گولے، انار، ہوائیاں،پٹاخے اور دیگر سامان شامل ہیں تھانہ سٹی پولیس نے4 گوداموں کے خلاف کاروائی میں4 گوداموں کے مالک ظفر اقبال عرف بالا، کاشف اقبال، آصف اقبال اور ولید کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر طیب الٰہی کو گرفتارکر لیا اورملزم سے آتش بازی کے سامان میں ہزاروں کی تعداد میں سوتر گولے، انار، ہوائیاں،پٹاخے اور دیگر سامان برآمدکر لیا۔