خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والا ملزم پکڑا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والا ملزم گرفتارکر لیاپولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک شخص کو روک کر چیک کیا، جس نے اپنا تعارف حساس ادارے کے اہلکار کے طور پر کروایاپولیس نے مشکوک جان کر حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والے ملزم حفیظ اللہ کو گرفتار کرلیاجس سے حساس ادارے کی یونیفارم برآمد کر لی گئی۔