مو با ئل چھیننے والے بین الصوبا ئی چسکا گر وہ کے2 ارکان گرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں سے اسلحہ کی نو ک پر مو با ئل فون و دیگر قیمتی اشیا ء چھیننے کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب بین الصوبا ئی چسکا گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھیننے گئے قیمتی مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کی شناخت محسن اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی،گرفتارملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔