اسلام آباد میں 6 جرائم پیشہ عناصر گرفتار
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیوں میں6 ملزمان گرفتارکرلئے تھانہ شہز اد ٹاؤن پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پرچار ملزمان نسیم، عبدالغفور، اقبال اور شاہ آغاز کو گرفتار کرکے 30بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیا تھانہ کھنہ پولیس ٹیم نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد قاسم کو گرفتار کرکے 1135گرام ہیرئون بر آمد کر لی تھانہ کوہسار پولیس ٹیم نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ایک ملزم محمد عدنان کو گرفتار کرکے 30بور پستول معہ ایمونیشن بر آمد کرلیاتھانہ کورال پولیس ٹیم نے ایک ملزم بلال خان کو گرفتار کرکے 30بور پستول معہ ایمونیشن بر آمد کرلیا۔