عوامی تحریک نے کارکنوںکو انتخابی میدان میں اتار کر مثبت سیاسی روایت قائم کی، سردار نسیم انجم
راولپنڈی ( جنرل رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے آرگنائزر اور امیدوار برائے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 12 سردار نسیم انجم نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے سرمایہ داروں یا وڈیروں کی بجائے اپنے کارکنوںکو انتخابی میدان میں اتار کر ایک مثبت سیاسی روایت قائم کی ہے ،اسی علاقے کا رہنے والا ہوں یہاں کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتا ہوں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چکری روڈ پریونین کونسل موہری غزن کے علاقے لیاقت کالونی میں کشمیری برادری سے ایک ملاقات میں کیا۔