روزانہ ایک لاکھ آ ٹا کے تھیلے مفت تقسیم کیے جائیں گے، کمشنر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے دفتر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا دورہ کیا جس میں ریونیو ٹارگٹ، ترقیاتی سکیموں، پرائس کنٹرول، کھاد اور آٹے کی فراہمی، پتنگ بازی اور مردم شماری سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز، ضلع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی کمشنر راولپنڈی نے اس موقع پر کہا کہ گرداوری، جمع بندی اور بلاک کھیوٹ کے مسئلے سمیت تمام ریونیو معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ریونیو کے معاملات اور اہداف میں کوتاہی کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گاکمشنر کو بتایا گیا کہ755 144،7 آٹے کے تھیلے مستحق افراد کو مفت دیے جائیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ آٹے کے تھیلے مفت تقسیم کیے جائیں گے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ مفت آٹے کے تھیلے حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق مستحق لوگوں میں تقسیم کئے جائیں گے کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے انہوں نے کہا کہ میرج ایکٹ پر ہر صورت عمل در آمد کرایا جائے۔