ڈکیتی ، قتل، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میںمطلوب 6 ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی و قتل کی واردات میں مطلوب2 ملزمان کے علاوہ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میںمطلوب 4ملزمان گرفتار کر کے 3موبائل 1لاکھ06ہزار روپے ،2 موٹر سائیکل اوراسلحہ برآمدکر لئے تھانہ روات پولیس نے ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں مطلوب دو ملزمان گرفتارکر لئے گرفتار ملزمان میں حاشر اور بادل شامل ہیںملزمان نے رابری کی واردات کے دوران پتھروں کے وار سے بلال ظہور کو زخمی کر دیا تھا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گیا تھا تھانہ نصیر آباد پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 4ملزمان گرفتارکر کے چھینے گئے3 موبائل فون اور دیگر موبائل فون کی فروخت سے حاصل ہونے والی ایک لاکھ 6 ہزار روپے کی رقم برآمدکر لی پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے سرغنہ ارشد عرف ارشی، جہانزیب، نبی اور ناصر کو گرفتار کر لیا۔