لڑائی جھگڑے اور فائرنگ واقعات میں 3 ا فراد زخمی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات میں تین ا فراد زخمی ہو گئے تھانہ صادق آباد کو قیصر شہزاد نے بتایا کہ مرغی منڈی میں کزن کے ساتھ پہنچا تو موٹر سائیکل سواروں ااسد علی وغیرہ نے روکا نہ رکے تو اسدعلی نے فائرنگ کر دی جس سے میں زخمی ہو گیا، وجہ عناد سابقہ دشمنی ہے،تھانہ سٹی کو محمد صادق نے بتایا کہ گوارہ چوک میں دوکان میں موجود تھا کہ شاکر وغیرہ نے مجھے اور بھتیجوں کا چاقو ڈنڈوں اور خنجر سے وار کرکے زخمی کر دیا، تھانہ رتہ امرال کو وحید اختر نے بتایا کہ رتہ امرال میں گلی سے میں اور بھتیجا ابراہیم گزر رہے تھے کہ آصف وغیرہ لڑائی کر رہے تھے کہ فائرنگ ہوئی تو بھتیجا زخمی ہو گیا۔