پی ٹی آ ئی ملک کو مشکلات و مسائل سے نکالے گی، ذیشان بیگ
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی سمبلی حلقہ پی پی 18 کے ا مید وار،پی ٹی آ ئی یو تھ ونگ کے رہنماء ذیشان بیگ نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعدکہا کہ پی ٹی آ ئی ہی عوام کی نما ئندہ جماعت ہے،اور یہ ہی ملک کو مشکلات و مسائل سے نکالے گی اور ملک و قوم کی خدمت کریگی، انہوں نے کہا کہ اب دور اور وقت نوجوانوں کا ہے،پرانے نیب زدہ اور لوٹے سیا ستدانوں کا وقت ختم ہوگیا ہے،نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔چیرمین پی ٹی آ ئی عمران خان نے بھی اعلان کیا ہے کے نئے چہروں کو آگے لایا جائے گا اسی وجہ سے نوجوان قیادت ملک وقوم کی خدمت کا جذبہ لے کر سامنے آرہی ہے،اسی مقصدکو سامنے رکھتے ہوے صوبائی سمبلی حلقہ پی پی 18 سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں۔