فیروزوالہ :ٹریفک حادثات‘خاتون ٹیچر سمیت 2افرا د جاںبحق
فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں لیڈی ٹیچر سمیت2افرا د جاںبحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔کوٹ عبدالمالک کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے سائیکل سوار نامعلوم نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے متوفی کی نعش ضرور ی کارروائی کیلئے ہسپتال بھجوا دی ۔کالیہ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل سکول کی ٹیچر سدرہ رحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکرکارروائی شروع کردی۔ جی ٹی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔