فیروز والہ : موٹر وے پولیس نے نجی بس پر سوار اشتہاری کو گرفتار کرلیا
فیروزوالہ( نامہ نگار) موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کی نجی بس نمبری BSB-082 کی سیٹ نمبر 28 پر ایک اشتہاری ملزم سوار ہے جس کی وجہ سے دیگر سواریوں کی جان و مال کے نقصان کا اندیشہ ہے جس کی فوری اطلاع بیٹ کمانڈر ڈی ایس پی عمران عدیل کو دی گئی ۔ انہوں نے سیکٹر کمانڈر چوہدری عطاء محمد کی ہدایات کی روشنی میں فوری طور پر متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایس او پی کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ اشتہاری ملزم کو پیشہ ورانہ ظریقہ کار سے بحفاظت مذکورہ بس میں سے اتار کر مکمل شناخت کے بعد قانونی کاروائی پوری کرکے گرفتار کریں۔ متعلقہ افسران نے انتہائی جرات، بہادری اور دلیری کے ساتھ بس کو روک کر تمام سواریوں کی زندگیوں کو بچاتے ہوئے مذکورہ اشتہاری کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔