4سالہ پی ٹی آئی کا دورہ حکومت ملک و قوم پر بھاری رہا :خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو اینٹ کا جواب پتھر سے نہ دیا تو وہ ملکی سا لمیت کو نقصان پہنچانے والوں بیانوں سے باز نہیں آئے گا۔ شرمندہ ہو نے کی بجائے روزانہ اپنے جھوٹوں پر پردہ ڈالنے کیلئے بلا وجہ دوسروں پر تنقید کر نا عمران نیازی نے اپنا وطیر بنا رکھ ہے۔ 4 سال سے پی ٹی آئی کا دورہ حکومت ملک و عوام پر بھاری رہا۔ اقتدار ختم ہونے کے بعد ملک میں بے چینی ختم ہو ئی عوام جانتی ہے کہ وزیرا عظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی طر ف گامزن ہو جائیگا۔