ٹرین کی زد میں آکر 60سالہ شخص جاںبحق
لاہور(نامہ نگار)بادامی باغ کے علاقے علی پور محلہ میں ٹرین کی ٹکر سے 60 سالہ شہری شدید زخمی ہو گیا ،جسے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔ پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔