2نامعلوم افراد کی نعشیںبرآمد
لاہور(نامہ نگار) لوئر مال کے علاقے میں تاج کمپنی بند روڈ کے قریب سے 60سالہ جبکہ وحدت کالونی کے علاقہ سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی نعشیں ملی ہیں۔ پولیس نے دونوںنعشیں پوسٹ ماٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد نشے کے عادی تھے، جن کی اموات نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہیں ،جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔