فیروز والہ : ڈکیتی ‘چوری کی درجنوں وارداتیں ‘شہری لاکھوں نقدی ‘قیمتی اشیاء سے محروم
فیروزوالہ( نامہ نگار)ڈکیتی، چوری اورراہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات نقدی اور قیمتی سامان چھین لیا۔ ڈاکوؤں نے رچنا ٹاون اس نالے کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکو شفیق کے گھر داخل ہو کر چار لاکھ روپے کے زیورات ایک لاکھ روپے نقد رقم اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ لاہور روڈ پر کیبلساز فیکٹری اورتھانہ فیکٹری ایریا سے چند فرلانگ کی دور ی پر 3ڈاکو موٹرسائیکل سوار ارسلان کو ہینڈزپ کرواکر80ہزارر وپے نقدی،تھانہ صدر کے علاقہ2ڈاکو سرکاری گاؤں میں انڈئے فروخت کرکے جانیو الے محمدآصف سے45ہزار روپے نقدی اورموبائل فون،تھانہ سٹی مریدکے کے علاقہ منوں آباد میں تاجرسجاول کے فارم میں گھس کر8 ڈاکوؤں نے فارم میں کام کرنے والے ملازمین کو اسلحہ کی نوک پر کمرئے میں بند کرکے 5راس بھینسیں،1راس گائے،5راس جانورموٹرسائیکل نمبری 5721 ایل ای جی،اسی تھانہ کی حدود ملکانوالہ بازارسے نامعلوم چورسلیمان کی کارنمبری 2150ایل ای ای گھر کے باہر سے،جی ٹی روڈ کالاشاہ کاکو کے قریب 2ڈاکوؤں نے گھی کی سپلائی دینے والے قمرنامی شخص کو یرغمال بنا کر ریکوری کی رقم5لاکھ روپے چھین کرفرار ہو گئے ۔ صدر مریدکے کے علاقہ آہدیاں کے قریب غلام غوث کی موٹرسائیکل روک کر2ڈاکو22ہزار،اسی تھانہ کے علاقوں ننگل ساہداں میں زمیندار قربان کی تین بھینسیں مالیتی6لاکھ نامعلوم چور،تاجرعدنان کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور70ہزار روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔