فیروز والہ : آتشزدگی کے 3واقعات‘لاکھوں کا سامان جل گیا
فیروزوالہ( نامہ نگار ) شاہدرہ، کوٹ عبدالمالک اور فیروزوالا کے علاقہ میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل گیا ۔ ریسکیو کے عملے نے جدوجہد کرکے پانچ کروڑ روپے مالیت کا سامان بچا لیا ۔جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹاؤن میں سینٹری کی دکان اور گھر میں آتشزدگی کیدوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ریسکیو کے عملہ نے بروقت کارروائی کرکے مزید سامان کو بچا لیا۔ فرنیچر کی دوکان میں آگ لگ گئی، ریسکیو کی فائر فائٹنگ ٹیم نے فورچاََ ریسپانس کر کے آگ پر قابو پا کر ملحقہ دکانوں کو آگ کے اثرات سے محفوظ کر لیا ۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم آتشز دگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل ہوگیا۔ شاہدرہ کے قریب فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا جبکہ ریسکیو عملہ نے چار کروڑوں روپے کی مالیت کا سامان بچا لیا۔