کاہنہ : ٹریفک پولیس ون وے کی خلاف ورزی پر قابوپانے میں ناکام
کاہنہ(نامہ نگار) ٹریفک سیکٹر کاہنہ کوٹ لکھپت کی نا اہلی ون وے کی خلاف ورزی پر قابو پانے میںناکام ون وے کی کھلم کھلا خلاف ورزی عروج پرٹریفک پولیس اہلکار صبح سویرے اپنے اپنے چالانوں کا کوٹہ پورا کر کے سڑکوں سے غائب ہو جاتے ہیں ۔عوام سارا دن ون وے کی خلاف ورزی کرتی نظر آتی ہے ۔ٹریفک کا نظام درھم برہم ہر روز ٹریفک بلاک ہونا معمول بن چکا ہے۔ ٹریفک اہلکار خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں ۔ون وے کی خلاف ورزی سے آئے روز حادثات ہونا معمول بن گئے صواآصل، پرانا کاہنہ، 5نمبر سٹاپ، کاہنہ کاچھا موڑ، مالمو یوٹرن، ایل ڈی اے گول چکر، گجومتہ اور نشتر سگنل کچا جیل روڈ کوٹ لکھپت گوندل چوک کٹ اور سمال انڈسٹری ایریا کٹ پر ون وے کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے جس کی وجہ ٹریفک جام اور حادثات رونما ہورہے ہیں۔کسی بھی سینئر آفیسر کے وزٹ کرنے پر تمام ٹریفک اہلکار فُل انرجی اور پوری ذمہ دار سے ڈیوٹی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اعلیٰ افسران کے جاتے ہی ٹریفک کی صورتحال جوں کی توں ہو جاتی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار اگر اعلیٰ افسران کے آنے پر ٹریفک کو ذمہ داری سے کنٹرول کر سکتے ہیں تو باقی کے دنوں میں کیوں نہیں کرتے ؟ سیاسی و سماجی تنظیموں اور شہریوں نے سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، چیف ٹریفک آفیسر لاہور اور دیگر اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروایا جائے تاکہ آئے دن ون وے کی خلاف ورزی سے ہونے والے حادثات سے بچا جائے اور نااہل ٹریفک اہلکارروں کیخلاف کاروائی کی جائے۔