کاہنہ : پولیس مقابلے میں ہلاک دونوں ڈاکودرجن سے زائد وارداتوں میں مطلوب نکلے
کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والیدونوں ڈاکوؤں کی شناخت ہو گئی۔دونوں ریکارڈیافتہ اوران پر درجن سے زائدمقدمات درج تھے۔ڈکیتی کرکے فرار ہوتے دوڈاکوؤں کاکاہنہ پولیس سے ریحان گارڈن کے قریب فائرنگ کاتبادلہ ہوااور دونوں ڈاکوؤں مقابلہ میں ہلاک ہوگئے جنکی شناخت گذشتہ روز ذیشان اور عبدالرحمن کے نام سے ہوئی۔عبدالرحمن تھانہ نشترکالونی کے علاقہ صوفیہ آبادجبکہ ذیشان میاں چنوں خانیوال کارہائشی تھاجس پر تھانہ مغل پورہ اورتھانوں میں درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔مقامی پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادیں تھیں۔تاحال ورثاکے رابطہ نہ کرنے کے باعث پوسٹمارٹم نہ ہوسکا۔