سیاست کو ریاستی جبر و تشدد کی شکل دے دی گئی : اختر ڈار
شیخوپور ہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ سیاست کو ریاستی جبر و تشدد کی شکل دے دی گئی ہے گالی گلوچ کے بعد ریاست کی رٹ کو چیلنج کر کے قانون کو نیچا دکھایا جا رہا ہے ججز کو دھمکیاں دیکر پٹرول بم پھنکوا کر ظلے شاہ جیسے ورکروں کو مروا کر مائوں کی گودیں اجاڑ کر گلگت بلتستان اور پنجاب فورس کو آمنے سامنے کھڑا کر کے جتھوں کے ساتھ عدالتوں پر چڑھائی کر کے ماضی میں پی ٹی وی پارلیمنٹ پر حملہ کر کے سول نافرمانی کا اعلان کرکے ہنڈی کی ترغیب دیکر بجلی کے بل جلا کر اداروں کو تقسیم کر کے عمران خان پاکستان میں انتشار پھیلانے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ اختر ڈار نے کہاکہ توڑ پھوڑ گھیرائو جلائو جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد بھی عدالتیں عمران کو ریلیف دے رہی ہیں تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے اور اب یہ گندی روایات پنپیں گی اور جومرضی ملزم 4,5 سو بندہ اکٹھا کرکے گھیرائو جلائو کر کے قانون کو نیچا دکھائے گا۔