Waqt News
Friday | December 01, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • 2 سالہ بچی نے اپنی ذہانت سے دنیا کو حیران کر دیا
  • سردیوں میں جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟
  • متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا
  • طیارہ وقت سے پہلے قطر پہنچ گیا، جرمن صدر کو 30 منٹ میزبانوں کا انتظار کرنا پڑا
  • عمران خان نے سپریم کورٹ میں سائفر کیس خارج کرنے کی درخواست دائر کردی

اے میرے سارے لوگو!!!!

Mar 19, 2023 8:53 AM, March 19, 2023
  • محمد اکرم چوہدری
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اے میرے سارے لوگو!!!!


ایک طرف مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف ہنگامہ آرائی میں کوئی کمی نہیں آ رہی۔ مہنگائی قابو میں نہیں آ رہی اور ہنگامے کم نہیں ہو رہے یعنی جس چیز میں کمی آنی چاہیے اس میں کوئی کمی نہیں اور جس کو قابو میں ہونا چاہیے وہ بےقابو ہے۔ مہنگائی مزید 0.96 فیصد بڑھ گئی اور مہنگائی کی مجموعی شرح 47.97 فیصد کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔ ٹماٹر، چائے کا پیکٹ، آلو اور کیلے، چینی بیس کلو آٹے کا تھیلا، خوردنی گھی کا ڈبہ مہنگا ہوا ہے۔ نمک، دودھ، بیف، دہی اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ تشویش ناک ہے۔ زندگی کا آسان ہونا ضروری ہے۔ ایک طرف مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے رو دوسری طرف سیاسی عدم استحکام اور سیاسی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات نے سنجیدہ حلقوں کی تشویش میں اضافہ کیا ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے اس ملک میں دہائیوں سے بدلتے ہوئے حالات دیکھے ہیں وہ پریشان ہیں۔ ان حالات میں لوگ ستر کی دہائی کو یاد کرتے ہوئے انجانے خطرات خوفزدہ ہیں۔ جہاں لگ بھگ چوبیس برس میں ملک دو ٹکڑے ہو گیا اور پچاس برس کے بعد ایک مرتبہ پھر ویسے ہی حالات کا سامنا ہو تو تشویش میں اضافہ ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ جو کچھ حکمران کر رہے ہیں اگر وہ غیر سیاسی ہے تو جو کچھ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور اس کے کارکنان کر رہے ہیں اس کا دفاع کیسے کیا جا سکتا ہے۔ بہرحال حالات ٹھیک نہیں، حالات میں بہتری کی کوئی صورت بھی نظر نہیں آ رہی کیونکہ کوئی بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔ اداروں کو متنازع بنا دیا گیا ہے۔ دنیا میں ہمارا تماشا بنا ہوا ہے۔ جنہوں نے پاکستان بنایا تھا یا بنتے دیکھا تھا ان کے پاس جائیں ان کے دل کی بات سنیں ان کے آنسو نہیں تھمتے۔ انہوں نے انیس سو سینتالیس سے آج تک بہت بڑے بڑے حادثات و سانحات کو برداشت کیا وہ آج بھی ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور پارٹی رہنما غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں میں ہیں۔
 عمران خان مقبولیت کے زعم میں مبتلا ہیں ، وہ ہوش سے کام لیں۔عمران خان کے قریبی ساتھی اور پارٹی رہنما طوفان برپا کرنا چاہتے ہیں۔ کیا یہ خبریں یا الزامات ہوش اڑانے کے لیے کافی نہیں ہیں۔ ان حالات کو دیکھتا ہوں تو احمد فراز یاد آتے ہیں انہوں نے برسوں پہلے لکھا تھا
 اے میرے سارے لوگو
اب مرے دوسرے بازو پہ وہ شمشیر ہے جو
اس سے پہلے بھی مرا نصف بدن کاٹ چکی
اسی بندوق کی نالی ہے مری سمت کہ جو
اس سے پہلے مری شہ رگ کا لہو چاٹ چکی
پھر وہی آگ در آئی ہے مری گلیوں میں
پھر مرے شہر میں بار±ود کی ب±و پھیلی ہے
پھر سے "ت±و کون ہے میں کون ہوں" آپس میں سوال
پھر وہی سوچ میانِ من و ت±و پھیلی ہے
مری بستی سے پرے بھی مرے دشمن ہوں گے
پر یہاں کب کوئی اغیار کا لشکر اترا
آشنا ہاتھ ہی اکثر مری جانب لپکے
میرے سینے میں سدا اپنا ہی خنجر اترا
پھر وہی خوف کی دیوار تذبذب کی فضا
پھر ہوئیں عام وہی اہلِ ریا کی باتیں
نعرئہ ح±بِّ وطن مالِ تجارت کی طرح
جنسِ ارزاں کی طرح دینِ خدا کی باتیں
اس سے پہلے بھی تو ایسی ہی گھڑی آئی تھی
صبحِ وحشت کی طرح شامِ غریباں کی طرح
اس سے پہلے بھی تو پیمانِ وفا ٹوٹے تھے
شیشئہ دل کی طرح آئین جاں کی طرح
پھر کہاں احمریں ہونٹوں پہ دعاو¿ں کے دیے
پھر کہاں شبنمیں چہروں پہ رفاقت کی ردا
صندلیں پاو¿ں سے مستانہ روی روٹھ گئی
مرمریں ہاتھوں پہ جل ب±جھ گیا انگارِ حنا
دل نشیں آنکھوں میں فرقت زدہ کاجل رویا
شاخِ بازو کے لئے زلف کا بادل رویا
مثلِ پیراہنِ گل پھر سے بدن چاک ہوئے
جیسے اپنوں کی کمانوں میں ہوں اغیار کے تیر
اس سے پہلے بھی ہوا چاند محبت کا دونیم
نوکِ دشنہ سے کھچی تھی مری دھرتی پہ لکیر
آج ایسا نہیں ، ایسا نہیں ہونے دینا
اے مرے سوختہ جانو مرے پیارے لوگو
اب کے گر زلزلے آئے تو قیامت ہوگی
میرے دلگیر مرے درد کے مارے لوگو
کسی غاصب کسی ظالم کسی قاتل کے لیے
خود کو تقسیم نہ کرنا مرے سارے لوگو
کیا آج سارے لوگ ایک ہیں،کیا سب آنے والی قیامت کا راستہ ہموار نہیں کر رہے،کیا آج سارے لوگ آفت کو دعوت کا سامان نہیں کر رہے، کیا آج سارے لوگ چلتی گولیوں کے انجام سے بے خبر ہیں۔ کیا یہ سب نہیں جانتے کہ تاریخ کیا سکھاتی ہے۔
اللی میرے ملک پر رحم کرے، میرے ملک کے لوگوں کو بہتر فیصلے اور سیاسی قیادت کو اتحاد، اتفاق نصیب فرمائے۔
پاکستان میں سیاسی حالات خراب ہیں یہ ساری خرابی انتخابی عمل کہ وجہ سے ہے کبھی انتخابات ہونے پر مسئلہ ہے کبھی انتخابات نہ ہونے پر مسئلہ ہے۔ کبھی انتخابات کے نتائج پر مسئلہ ہے تو کبھی بندوں کے ٹوٹنے کا مسئلہ ہے۔ اگر انتخابات ہوتے ہیں تو یہ ضمانت نہیں ہے کہ حالات معمول پر آ جائیں گے۔ انتخابات سے پہلے سب سے اہم یہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں متفقہ طور پر اداروں کو تحریری ضمانت جمع کروائیں کہ انتخابات کے نتائج کو تسلیم کیا جائے گا اور کوئی بھی جماعت یا کسی بھی جماعت سے کوئی رہنما انتخابی نتائج کو بنیاد بنا کر سڑکوں پر نہیں آئے گا۔ انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کو سب تسلیم کرتے ہوئے اپنا اپنا کام کریں گے۔ تین بڑے اداروں کے تین بڑے سربراہوں کو موجودہ حالات میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کیا سیاسی جماعتوں کو اتنی آزادی دی جا سکتی ہے کہ وہ ملک کے مستقبل کو ہی داو پر لگا دیں۔ ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں لیکن ہم سرکاری املاک کو آگ لگا کر فخر محسوس کرتے ہیں ہم نے کچھ اور فتح کرنا تھا لیکن ہم اپنے ہی شہروں کہ سڑکوں چوراہوں کو فتح کرنے اور اپنے اپنے جھنڈے لگانے میں مصروف ہیں۔ ملک میں آئین و قانون کی عملداری کے بغیر کچھ ممکن نہیں ہے۔

2 سالہ بچی نے اپنی ذہانت سے دنیا کو حیران کر دیا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
محمد اکرم چوہدری

محمد اکرم چوہدری

مشہور ٖخبریں
  • خان صاحب کے پارٹی چیئرمین کے لئے نااہل ہونے کی ان کے ”گھر“ ...

    Nov 30, 2023
  •  لفظی "جنگ" کا اختتام اور "نیا کٹّا"

    Nov 29, 2023
  • الیکشن ملتوی کرنے کی فرمائش، ذکا اشرف کی سوگواری

    Nov 29, 2023
  • نوجوان سرکاری افسر بلال پاشا کی مبینہ خود کشی کی وجہ سامنے آ ...

    Nov 29, 2023 | 12:09
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • 2 سالہ بچی نے اپنی ذہانت سے دنیا کو حیران کر دیا

    Nov 30, 2023 | 23:01
  • سردیوں میں جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟

    Nov 30, 2023 | 22:49
  • متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ ...

    Nov 30, 2023 | 22:38
  • طیارہ وقت سے پہلے قطر پہنچ گیا، جرمن صدر کو 30 منٹ میزبانوں کا ...

    Nov 30, 2023 | 21:57
  • عمران خان نے سپریم کورٹ میں سائفر کیس خارج کرنے کی درخواست ...

    Nov 30, 2023 | 21:14
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • آٹھ ہزار پر کون لکھے!

    Nov 30, 2023
  • قدرت اللہ چوہدری کی یاد میں!!!!!

    Nov 30, 2023
  • خان صاحب کے پارٹی چیئرمین کے لئے نااہل ہونے کی ان ...

    Nov 30, 2023
  • الیکشن ملتوی کرنے کی فرمائش، ذکا اشرف کی سوگواری

    Nov 29, 2023
  • بات "نام نہاد" تک پہنچ گئی!!!!

    Nov 29, 2023
  • 1

    پاکستان کے لئے عالمی بنک کی چشم کشا رپورٹ کا اجراء

  • 2

    انتخابات پر شکوک و شبہات کی کوئی گنجائش نہیں

  • 3

    پاکستان اور متحدہ عرب امارت کے مابین اربوں ڈالر کے سمجھوتے

  • 4

    چیف جسٹس سپریم کورٹ کا میرٹ کے بغیر بھرتیوں کا سخت نوٹس 

  • 5

    دہشتگردی کا بڑھتا ہوا ناسور

  • 1

    جمعرات 15جمادی الاول  1445ھ، 30نومبر 2023ئ

  • 2

    بدھ 13جمادی الاول  1445ھ، 29نومبر 2023ئ

  • 3

    منگل ‘ 13 جمادی الاول 1445ھ ‘ 28 نومبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • فلسطینی عوام سے یکجہتی کا بین الاقوامی دن

    Nov 30, 2023
  •  امام ِ کالم نویساں کی تیسری برسی 

    Nov 30, 2023
  •  پاکستان کی بہتری چاہتے ہیں تو!!! 

    Nov 30, 2023
  • ©"آیئے الیکشن ا سٹیڈیم چلئے"

    Nov 30, 2023
  •  بلاول کی خواہش پر آصف زرداری کی تنبیہ 

    Nov 30, 2023
  • پیپلزپارٹی کانیئرتاباں… سیدنیئرحسین بخاری 

    Nov 30, 2023
  • خود ساختہ انسانی مسائل کا حل فطرت میں ہے موجود 

    Nov 30, 2023
  • توحید کی آواز (تبصرہ)

    Nov 30, 2023
  • امام کعبہ سے اہل پاکستان کی محبت'''وارفتگی''

    Nov 28, 2023
  • ’’گفتگو بند نہ ہو بات سے بات چلے‘‘

    Nov 28, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

     امر با لمعروف و نہی عن المنکر 

  • 2

     حسن اخلاق

  • 3

    اسلام اور ہم 

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اتحادی

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    روشن

  • 4

    فرمودہ اقبال

  • 5

    تسکین

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group