Waqt News
Thursday | March 30, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ
  • نامعلوم افراد چند دنوں میں ہمارے گھر جعلی آپریشن کرنا چاہتے ہیں، عثمان ڈار
  • سب کچھ عمران خان کو گیم سے آؤٹ کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے:محمود خان
  • عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
  • مقدمات کی تفتیش، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کل طلب کر لیا

بھارت سے بامعنی مذاکرات کیلئے پاکستان کی ہمہ وقت آمادگی

Mar 19, 2023 8:38 AM, March 19, 2023
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت پر مذاکرات کیلئے سازگار ماحول بنانے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے سنجیدہ حل کا خواہاں ہے۔ گزشتہ روز جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات چیت سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ بھارتی حکومت کشمیر کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کیلئے مختلف ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے افغانستان میں عدم تحفظ اور عدم استحکام کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی برادری افغانستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اسکی عبوری حکومت سے مذاکرات کرے اور افغانستان کی عبوری حکومت اس کیلئے ماحول سازگار بنائے۔ 

سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

یہ امر واقعہ ہے کہ قیام پاکستان سے اب تک بھارت نے ایک اچھے ہمسائے کے طور پر پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات استوار کرنے اور باہمی تنازعات کے دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیلئے سازگار ماحول بنانے کی کوشش نہیں کی۔ اسکے برعکس بھارت نے شروع دن سے ہی پاکستان کے ساتھ دشمنی والا راستہ اور رویہ اختیار کیا اور اپنے طے شدہ ایجنڈے کے مطابق پاکستان کی سلامتی کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہو گیا۔ اس نے پاکستان کی ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے تشکیل بادل نخواستہ قبول تو کرلی مگر چونکہ قیام پاکستان کے باعث ہندو لیڈر شپ کے مہابھارت اور اس خطے میں توسیع پسندانہ عزائم پر زد پڑتی تھی اس لئے بھارت شروع دن سے ہی پاکستان کی سلامتی و خودمختاری کے درپے ہو گیا اور اپنا جنگی جنون بڑھانا شروع کر دیا۔ 

نامعلوم افراد چند دنوں میں ہمارے گھر جعلی آپریشن کرنا چاہتے ہیں، عثمان ڈار

تقسیم ہند کے فارمولے کے تحت آزاد ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق طے شدہ تھا مگر اس نے پاکستان پر آبی دہشت گردی کی نیت سے قیام پاکستان کے ساتھ ہی کشمیر میں اپنی افواج داخل کرکے اس پر اپنا جبری تسلط جمالیا اور پھر خود وادی¿ کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے کر اسکے تصفیہ کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کرلیا۔ چونکہ کشمیری عوام قیام پاکستان سے بھی قبل کشمیر کے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کر چکے تھے اس لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کشمیری عوام کا خودارادیت کا حق تسلیم کیا اور بھارت کی پیش کردہ قرارداد پر اسے اپنے زیرقبضہ کشمیر میں استصواب کے اہتمام کی ہدایت کی جس کی نگرانی کیلئے اقوام متحدہ نے اپنے نمائندے کا تقرر بھی کردیا مگر بھارت کشمیری عوام کی طے شدہ رائے کو بھانپ کر استصواب سے بھاگ گیا۔ یواین جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل نے کشمیریوں کے استصواب کے حق کیلئے درجن بھر قراردادیں منظور کیں مگر بھارت ٹس سے مس نہ ہوا اور اسکے برعکس اس نے اپنے آئین میں ترمیم کرکے کشمیر کو خصوصی آئینی حیثیت دی اور اسے بھارتی سٹیٹ یونین کی ایک ریاست کا درجہ دے دیا جسے بھارتی لیڈر شپ اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے لگی۔ 

سب کچھ عمران خان کو گیم سے آؤٹ کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے:محمود خان

پاکستان نے یہ بھارتی ہٹ دھرمی شروع دن سے ہی قبول نہیں کی اور عالمی اور علاقائی فورموں پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے آواز اٹھانا شروع کر دی۔ پاکستان کا شروع دن سے آج تک یہی اصولی اور اٹل موقف ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا تعین خود کشمیری عوام نے کرنا ہے اس لئے ان کا استصواب کا حق تسلیم کیا جائے۔ پاکستان کے اس ٹھوس موقف کے برخلاف بھارت کی ہندو لیڈر شپ نے پاکستان کی سلامتی تاراج کرنے کی سازشوں کا آغاز کیا اور 1948ءسے 1971ءتک اس پر تین جنگیں مسلط کیں۔ 1971ءکی جنگ کے دوران اس نے اپنی ساختہ عسکری تنظیم مکتی باہنی کے ساتھ ملی بھگت کرکے پاکستان کو سانحہ¿ سقوط ڈھاکہ سے دوچار کیا جس کے بعد اس نے باقیماندہ پاکستان کی سلامتی بھی کمزور کرنے کی نیت سے خود کو ایٹمی قوت بنایا اور ساتھ ہی کشمیر کے راستے پاکستان آنیوالے دریاﺅں پر اپنا تسلط جما کر پاکستان کیخلاف آبی دہشت گردی کا ارتکاب بھی شروع کر دیا۔ 

عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

یہ صورتحال عالمی برادری کیلئے چشم کشا ہونی چاہیے کہ بھارت نے کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں غیرمو¿ثر بنانے کیلئے پاکستان کے ساتھ 1974ءمیں شملہ معاہدہ کیا جس کے تحت پاکستان بھارت باہمی تنازعات دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا مگر بھارت نے دوطرفہ مذاکرات کی آج تک نوبت ہی نہیں آنے دی اور جس بھی سطح کے دوطرفہ مذاکرات کا کبھی آغاز ہوتا تو کشمیر کا ذکر آتے ہی بھارت مذاکرات کی میز رعونت کے ساتھ الٹا دیتا۔ نریندر مودی کے مکتی باہنی کے فعال رکن ہونے کے ناطے بھارت کی مودی سرکار تو پاکستان کی سلامتی کیخلاف اس عسکری تنظیم کے ایجنڈے پر ہی کاربند ہے جسے ہندو انتہاءپسند تنظیموں بشمول راشٹریہ سیوک سنگھ (آرایس ایس) کی بھرپور معاونت حاصل ہے اس لئے بھارتی سیکولر سٹیٹ کو خالصتاً ہندو ریاست میں تبدیل کرنے والی مودی سرکار کا آج بنیادی ایجنڈا ہی پاکستان کی سلامتی پر شب خون مارنے کا ہے جس کیلئے بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کے ذریعے بھی اسے سیاسی اور اقتصادی عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کے جال پھیلا رکھے ہیں جبکہ وہ امریکہ اور اپنے حلیف دوسرے مغربی یورپی ممالک کی معاونت سے اپنی جنگی استعداد بڑھانے کی کوششوں میں ہمہ وقت مگن ہے۔ بھارت کا ساڑھے آٹھ ارب ڈالر کا جنگی سازوسامان خریدنے کا حالیہ منصوبہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے جس کیلئے تمام آرڈر بھارتی کمپنیوں کو دینے کی بھی بھارتی لوک سبھا سے منظوری لے لی گئی ہے۔ کشمیر پر اٹوٹ انگ والی بھارتی ہٹ دھرمی کو آئینی تحفظ دینے کیلئے مودی سرکار نے اپنے پانچ اگست 2019ءکے اقدام کے تحت کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کردی اور اسے دو حصوں میں تقسیم کرکے بھارتی سٹیٹ یونین کا حصہ بنا دیا گیا جبکہ اس جبری ہتھکنڈے کیخلاف کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے انہیں گھروں میں محصور کرکے انہیں مواصلات کے تمام ذرائع اور انٹرنیٹ کی سہولتوں سے محروم کردیا گیا تاکہ وہ بھارتی فوجوں کے مظالم سے عالمی برادری کو آگاہ نہ کرسکیں۔ 

مقدمات کی تفتیش، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کل طلب کر لیا

اس بھارتی اقدام کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج ہوا۔ سلامتی کونسل‘ یورپی یونین اور برطانوی پارلیمنٹ نے قراردادیں بھی منظور کیں مگر مقبوضہ وادی میں مودی سرکار نے اپنا جبر و تسلط برقرار رکھا ہوا ہے اور کشمیری عوام گزشتہ تقریباً چار سال سے اپنے گھروں میں محصور ہیں۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بھارت کے جنگی توسیع پسندانہ عزائم سے ہی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے جو 26 فروری 2019ءجیسی جنگی جنونیت کے ذریعے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری چیلنج کرتا رہتا ہے تو پاکستان بھی دفاع وطن کی خاطر اپنی جنگی استعداد بڑھانے اور اپنی ایٹمی ٹیکنالوجی کو مزید مضبوط بنانے پر مجبور ہے۔ اس تناظر میں اگر عالمی قیادتوں اور نمائندہ عالمی اداروں کو علاقائی اور عالمی امن و سلامتی مقصود ہے تو انہیں بھارت کے جنگی عزائم کو لگام دینا اور اسے مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر مجبور کرنا ہوگا جس کیلئے پاکستان ہمہ وقت تیار ہے۔ بصورت دیگر پاکستان کو اپنے تحفظ و دفاع کیلئے کوئی بھی قدم اٹھانے کا پورا حق حاصل ہے۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا

    Mar 29, 2023 | 22:53
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

    Mar 30, 2023 | 19:10
  • سب کچھ عمران خان کو گیم سے آؤٹ کرنے کیلئے کیا جا رہا ...

    Mar 30, 2023 | 17:28
  • عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

    Mar 30, 2023 | 17:22
  • مقدمات کی تفتیش، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کل طلب کر ...

    Mar 30, 2023 | 17:15
  • بینچ سے فرق نہیں پڑتا، الیکشن آئین کے مطابق ہوں گے یا نہیں: ...

    Mar 30, 2023 | 16:58
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ خدمت کا سفر!!!!

    Mar 30, 2023
  • پارلیمنٹ ہے، در و پدی نہیں 

    Mar 30, 2023
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • 1

    یورپی یونین سے پاکستان کے لیے اچھی خبر

  • 2

    ادارہ جاتی ٹکراﺅ کی نوبت نہ آنے دیں

  • 3

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

  • 4

    پی ٹی آئی سینیٹروں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمد 

  • 5

    حکومت کا سستا پٹرول منصوبہ  ناکام بنانے کی سازش

  • 1

    جمعرات ‘ 8 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 2

    بدھ ‘ 7 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 3

    منگل‘ 6 رمضان المبارک 1444ھ‘ 28 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  ماسٹر جی کا دکھ

    Mar 30, 2023
  •  یو اے ای میں سفیر پاکستان سے ملاقات

    Mar 30, 2023
  •  انتخابات اور خودمختار الیکشن کمیشن

    Mar 30, 2023
  •  ہماری ناصیہ فرسائی اور آئی ایم ایف کی بے پروائی

    Mar 30, 2023
  • رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی

    Mar 30, 2023
  • پاکستان کے مسائل ، یہ چند دن کی بات نہیں 

    Mar 30, 2023
  • جماعت اسلامی کا منشور

    Mar 30, 2023
  •  صوبائی اسمبلیاں کیوں توڑیں؟

    Mar 30, 2023
  •  ہر شخص کا گریبان دوسرے کے ہاتھ میں

    Mar 30, 2023
  • دہشت گردی اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں

    Mar 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    آیت الکرسی کا مفہوم

  • 2

    رمضان اورمغفرت

  • 3

    برکاتِ رمضان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 3

    کوئٹہ میونسپلٹی کی استقبالیہ میں 15جون 1948ئ

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ضرب کلیم

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group