پاکستان مسلم لیگ کا مرکزی جنرل کونسل اجلاس آج ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کا مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن کی قیادت میں صوبہ سندھ جنرل کونسل کے ارکان کا قافلہ اسلام آباد روانہ ہوگیا مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے بتایا کہ مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا جو مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ثابت ہوگا اس اجلاس کے فیصلے مستقبل کی سیاست کا تعین کرینگے صادق شیخ نے کہا کہ ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ الیکشن کمیشن میں پاکستان مسلم لیگ کے نام سے رجسٹرڈ ہے اب یہ صرف پاکستان مسلم لیگ کے نام سے پکاری اور لکھی جائیگی۔
محمدصادق شیخ