کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل گدا گروں کے گروہوں نے شہرکے مختلف علاقوں میں ڈیرے ڈالنا شروع کردیے ہیں۔محتاط اندازے کے مطابق اس وقت کراچی میں 50ہزار سے زائد گدا گروں نے مختلف علاقوں میں ڈھیرے ڈال دیئے ہیں ساتھ ہی گداگروں نے شہریوں کو بھی سخت ذہنی اذیت اورکوفت میں مبتلا کردیا ہے۔ایس ایس پی عرفان بلوچ نے بتایا کہ یہ گروہ کی شکل میں آتے ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کے یہ ایسے تنگ کرتے ہیں جیسے ان کا قرضہ ہوں۔شہرکی اہم مارکیٹوں جن میں خصوصا حیدری، طارق روڈ، پاپوش، ناظم آباد، لیاقت آباد، صدر زینب مارکیٹ، مشرق سینٹر، گلستان جوہر، سپر مارکیٹ شامل ہیں۔جامعہ کلاتھ، نیوکراچی سمیت شہرکے مختلف شاپنگ سینٹروں اوردیگر رہائشی وتجارتی علاقوں میں گدا گروں کی بڑی تعداد نظر آرہی ہے۔