پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے عوامی سہولت بازاروں کے شیڈول کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سیعوامی سہولت بازاروں کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا ۔رمضان سے قبل شہرقائد کے ہر ٹائون میں عوامی سہولت بازار لگایا جائے گا۔ مہنگائی سے پسی عوام کو ریلیف مہیا کرنا چاہتے ہیں ۔ عوامی سہولت بازاروں کا شیڈول گزشتہ روز کراچی کی مقامی قیادت اور ذمہ دارن سے مشاورت کے بعد کیا گیا ۔ ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز عبدالجبار کا کہنا تھا کہ حالیہ وقت میں سیاسی و حکمران پارٹیاں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں ۔ ملک میں طوفان بدتمیزی برپا کیا ہواہے۔ پاکستانی عوام مہنگائی کے بو جھ تلے دبتی جارہی ہے ۔لیکن حکمرانوں کو ایک دوسرے کو نیچا دکھانا اور انتقام لینے سے کوئی فرصت ہی نہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بنے گا ۔حکمران آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر عوام مسائل پر توجہ دیں ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام دوست جماعت ہے۔ہمارے 15 مارچ کو لگائے جانے والے بازار سے ہزاروں افراد نے استفادہ حاصل کیا۔جسے دیکھنے کے بعد گورنرسندھ کی جانب سے عوام کے لیے بچت بازاروں کے انعقاد کا اعلان کیا گیا جوکہ خوش آئند اقدام ہے۔شہباز عبدالجبار نے شہر کیمختلف علاقوں میں لگائے جانے والے عوامی سہولت بازاروں کاشیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ 19مارچ کو بازار گلشن اقبال کے علاقے یوٹیلیٹی اسٹور اسکاٹ کالونی ،نارتھ ناظم آبادکیعلاقیڈینٹل کالج نیاز منزل،نیوکراچی کے علاقیجناح گرانڈ ،صدر کے علاقیرحمانی مسجد گارڈن ویسٹ،اورنگی کے علاقیپونے پانچ نمبر اورنگی ٹاون جمعرات بازار والی گلی،ٹھٹھہ کیعلاقیاتوار بازار گرانڈ دھابیجی مارکیٹ میں لگائے جائیں گے ۔ جبکہ 20مارچ کوسی بی سی کیعلاقیعید گاہ گرانڈ کالاپل،جناح ٹان کے علاقیبابر گرانڈ لائیز ایریا،سہراب ٹان کے علاقیاحسن آباد گراونڈ،ماڈل کالونی کے علاقیمین سعود آباد چورنگی انعم سوئیٹ سے متصل گراونڈ،ابراہیم حیدری کے علاقیمنگل بازار گراونڈ نزد حسن بن علی مسجد شاہ لطیف ٹاون میں لگائے جائیں گے۔جبکہ 21 مارچ کوگلبرگ کے علاقیسنگم گرانڈ مکا چوک،ماڑی پورکے علاقیکے پی ٹی اسکول کیماڑی روڈ ،شاہ فیصل کے علاقیشاہ فیصل نمبر 1 ٹنکی اسٹاپ پر لگائے جائیں گے۔ جبکہ 22مارچ کوصفورہ کے علاقے موسمیات،ناظم آباد کے علاقیپھول باغ ناظم آباد نمبر 3،لانڈھی کے علاقیبالمقابل بیت الحمزہ لانڈھی نمبر 2،نلیر کے علاقیمرحبا میرج گارڈن، مرغی خانہ اسٹاپ قائد آباد،فیصل کنٹونمنٹ کے علاقیپرفیوم چوک گلستاں جوہرمیں لگائے جائیں گے۔جبکہ26مارچ کوملیرکینٹ کے علاقیمدینہ بازار گرانڈ۔گڈاپ کے علاقیزم زمہ گرانڈ گلشن حدید فیز 1،لیاقت آباد کے علاقیمحمدی گرانڈ المعروف سوکھا میدان میں لگائے جائیں گے۔