شہید ناموس رسالت غازی عبدالقیوم کا آج یو م شہادت
کراچی (پی پی آئی) شہید ناموس رسالت غازی عبدالقیوم شہیدؒکا یو م شہادت آج شہید کے مزار واقع میوہ شاہ قبرستان میں انتہائی عقیدت و احترام سے منا یا جائیگا مزار کے احاطے میں محفل نعت اور ختم شریف کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پاکستان سنی تحریک کی مرکزی قیادت کی جانب سے شہید کے افکار اور کار نامے اجاگر کرنے کیلئے علماء کرام اور دانشوروں کے ساتھ خصوصی محفل کاا ہتمام بھی کیا گیا ہے مزار پر بعد نماز ظہر محفل نعت ، بعد نماز عصر مزار کا غسل ختم مبارک اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے غازی عبدالقیوم ہزاروی کو 19مارچ 1935کو کراچی سینٹرل جیل میں ایک گستاخانہ کتاب لکھنے والے ملعون کو بھری عدالت میں قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دیکر شہید کیا گیا اس مقدمے میں قائد اعظم محمد علی جناح عدالت میں غازی عبدالقیوم کی جانب سے پیش بھی ہوئے تھے ۔ غازی عبدالقیوم لیاری میں بکرا پیڑی سے لی مارکیٹ ٹانگہ چلاتے تھے انہوں نے گستاخ رسول کو دوران سماعت سٹی کورٹ میں بھری عدالت میں واصل جہنم کیا تھا ان کے جنازے پر فرنگے حکومت کے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے 120مسلمانوں کو شہید کیا تھا۔