معاشی مسائل کے حل کیلئے عوام کے ساتھ ہیں‘‘ طارق حسن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ق سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی طار ق حسن سے پاکستان سنی تحریک کے رہنما فہیم الدین شیخ کی قیادت میں وفد کے ہمراہ ملاقات، ملاقات میں ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پروفد میں شامل پاکستان سنی تحریک مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد آفتاب قادری ،محمد طیب قادری اور مسلم لیگ ق سندھ کے سیکریٹری اطلاعات صادق شیخ،مسلم لیگ ق کرچی ڈویژن کے صدر جمیل احمد خان بھی موجود تھے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فہیم الدین شیخ نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں پاکستان سنی تحریک چاہتی ہے کہ تمام اکائیاں مہنگائی وبے روزگاری کی روک تھام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کریں ،عوام مذہبی وسیاسی جماعتوں پر نظریں مرکوز کئے ہوئے ہیں کہ مہنگائی وبے روزگاری کے خلاف کون کردار ادا کریگا ،بحیثیت پاکستانی ملک کی تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریبوں کی آواز بنیں ،ملک میں مہنگائی وبے روزگاری کی روک تھام کو یقینی بنانے اور بیرونی قرضوں سے نجات کیلئے عوام کی آواز بنیں،موجودہ حالات میں غریب ،تاجر ،کسان مزدور مہنگائی اور بے روزگاری سے شدید پریشان ہیں ،حکومت اور سیاسی جماعتوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دلانے کیلئے مثبت کردار ادا کریں ،اس موقع پر مسلم لیگ ق سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی طارق حسن نے کہا کہ معاشی مسائل کے حل کیلئے عوام کے ساتھ ہیں عوامی مسائل کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے ،مہنگائی کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرینگے ،مسلم لیگ قائد اعظم نے ہمیشہ ملک وقوم کے مفاد میں آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہینگے پاکستان سنی تحریک کی عوامی ایشوز کے حل کیلئے جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ملک کی تعمیر وترقی وخوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے ،اس موقع پر فہیم الدین شیخ نے طارق حسن کو وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بننے پر دلی مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کی جبکہ سندھی اجرک بھی تحفے میں پیش کی۔