چھٹی وومن لاء کانفرنس منگل کو آرٹس کونسل میںہوگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جسٹس ہیلپ لائن کے تحت مسلسل چھ برسوں سے جاری وومن لائرز کی چھٹی وومن لائکانفرنس 21 مارچ کو آرٹس کونسل آف پاکستان کے آڈیٹوریم میں ہوگی۔ جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ کے مطابق پاکستان کی پہلی خاتون جسٹس (ر) ماجدہ رضوی چیئر پرسن سندھ ہیومن رائٹس کمیشن اعزازی مہمان،خالد شیخ ہیلتھ کمشنر سندھ،جسٹس ر قاضی خالد علی،قاضی بشیراحمد ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ،پروفیسر فرحان عیسی، کی حیثیت سے کانفرنس میں شریک ہوکر جسٹس ہیلپ لائن کی سرپرستی کریں گی۔ اس موقع پر پاکستان بھر سے سابقہ خاتون جسٹس رخسانہ احمد، موجودہ جسٹس، سیشن ججز و جوڈیشل مجسٹریٹس کے علاوہ سینئر خواتین وکلائ،مریم کوثر،پروفیسر افروزالحق،ایڈوکیٹ حسن بانو،ایڈوکیٹ حناء زیب، پراسیکیوٹر، پروفیسرز آف لائکے علاوہ منتخب لائاسٹوڈنٹس اورمراد علی سونی، شمسہ جبیں جواد احمد،میا ں مبین اختر،الفرز مائیکل بھی شریک ہوں گی۔ اس موقع پر سینئر وکلائاپنے تجربات کی روشنی میں خواتین کے بارے میں بنائے گئے قوانین اور ان پر عملدرآمد پر بھی سیر حاصل بحث کریں گے۔ کانفرنس کے موقع پر طالب علم وکلائکے درمیان مکالموں کا بھی تبادلہ ہوگا۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کو خصوصی ایوارڈز اور میڈلز بھی دیئے جائیں گے۔ کانفرنس کو حکومت پاکستان، حکومت سندھ، نصراللہ سرکی لائکمپنی اور لوبیٹس کا تعاون حاصل رہے گا۔کانفرنس کے مہمان خصوصی ایڈوکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر ہونگے ۔