ملک میں جاری سیاسی اور مالی بحران لمحہء فکریہ ہے،پیر ارشدکاظمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پیر طریقت صوفی سید ارشدعلی کاظمی القادری نے کہاہے کہ ملک میں جاری سیاسی اور مالی بحران لمحہء فکریہ ہے،سیاسی انتشاراورفتنہ و فساد ملک وقوم کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ عدم استحکام وسیاسی انتشارسراسرملک دشمن ایجنڈاہے اوربعض سیاست دان ذاتی مفادات واقتدارکی خاطرقومی یکجہتی وملکی سلامتی کو دائوپر لگاناچاہتے ہیں، دوسری جانبیہودی،بھارتی وقادیانی لابی اول روز وطن عزیز کی جڑیں کھوکھلی کرنے کی ناپاک سازشوں میں مصروف ہیںاور پاکستان کو عدم استحکام کاشکارکرکے ملکی معیشت کومزیدتباہ اوروطن عزیزکوبحرانوںسے دوچارکرناچاہتی ہے۔پیر سید ارشدعلی کاظمی القادری نے کہاکہ ان حالات میںتمام اسلام پسندومحب وطن عناصرپریہ بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ متحد ہوکر وطن وامن دشمنوںکے تمام تر خطرناک سیاسی عزائم ومذموم اور ناپاک ارادوں کو مکمل طورپرناکام ونامرادبنادیں۔انہوںنے علماء ومشائخ اورمذہبی رہنمائوںپرزوردیاکہ ملکی استحکام وسیاسی خلفشار اورفتنہ وفسادکے خاتمے کیلئے اپنابھرپورومؤثرکرداراداکریںجوہم سب کادینی وملی اورقومی فریضہ ہے ۔