جماعت اسلامی کا اسٹریٹ کرائم میں اضافے پر تشویش کا اظہار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے شہر قائد میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ ،جرائم کے خاتمے اور قیام امن کیلئے ٹھوس وعملی اقدمات کرکے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تولوگ اپنے گھروں وگلیوں میں بھی محفوظ نہیں رہے۔یہاں تک کہ چور بلدیہ وسطی میں لاکھوں روپے مالیت کے ڈسٹ بنز لے اڑے ایک ڈسٹ بن کی مالیت تقریبا 46ہزار روپے ہے فی ڈسٹ بن660کلو گرام وزنی ہوتا ہے تین زون سے مجموعی طور پر 132ڈسٹ بن چوری کئے گئے۔امن وامان کے نام پر اربوں روپے بجٹ میں رکھنے اورخرچ کرنے کے باوجود حکومت شہریوں کے جان ومال کی حفاظت میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے۔