ڈاکٹر روبینہ بشیر کے اعزاز میں الوداعی کا تقریب کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم ایس ڈاکٹر رتھ کے ای فائوسول اسپتال میں ڈاکٹر روبینہ بشیر کے اعزاز میں آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن کی جانب سے الودعی تقریب کا اہتمام کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر روبینہ بشیر کو سندھ تقافت کی علامت اجرک و دیگر تحائف پیش کیئے گئے، ڈاکٹر روبینہ بشیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تیس سال شعبہ طب میں لگائے جس پر میں مطمئن ہوں کہ میںنے زندگی ایک ایسے کام میں صرف کی جس وجہ سے لوگ مجھے دعائوں میں یاد رکھتے ہیں جس قدر ممکن ہوا میں وہ اقدامات کیئے جن سے عوام الناس کا بھلا ہو سکے اور ان کومعیاری صحت کی سہولیات میسر آسکیں ،تقریب سے ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی عبدالحمید جمانی ،بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر صابر میمن ،پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف سندھ صدر سلیمان میمن ،ڈی ایچ او کیماڑی ڈاکٹر عارف رحمن ،سابقہ ڈی ایچ او کیماڑی ڈاکٹر عتیق قریشی ،ایم ایس کورنگی اسپتال ڈاکٹر ارشاد راجپ،ڈاکٹر شبانہ جو نیجو ،ڈاکٹر سمینہ بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں جنرل سیکریٹری پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن آصف بلوچ ،اخلاق احمد ،سلمان خان ،غلام مصطفی شیخ ،غلام علی میرانی فوکل پرسن سول اسپتال فرزانہ بلوچ ،ڈاکٹر حرا کے علاوہ آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر پر تکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔