Waqt News
Friday | March 31, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
  • سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، عمران خان
  • ایلون مسک کے ٹوئٹر فالوورز باراک اوباما سے زیادہ ہوگئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ
  • نامعلوم افراد چند دنوں میں ہمارے گھر جعلی آپریشن کرنا چاہتے ہیں، عثمان ڈار

ماہ ِ رمضان اور گڈ گورننس کا فقدان      

Mar 19, 2023 8:01 AM, March 19, 2023
  • رقیہ غزل
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ماہ ِ رمضان اور گڈ گورننس کا فقدان      

 ازقلم : رقیہ غزل 

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی جہاں ساری فضا کو روحانی ماحول اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے وہاں مہنگائی کا بے قابو جن بھی ہر طرف دھندھناتا پھرتا ہے جو کہ بلاشبہ انتظامی ناکامی کے زمرے میں آتا ہے‘ پاکستان کا یہ بھی المیہ ہے کہ یہاں مقدس تہواروں کے آتے ہی ذخیرہ اندوز اور ناجائزمنافع خور حرکت میں آجاتے ہیں اور عوام کو ریلیف کی بجائے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے‘ ایسا نہیں کہ حکومت کی طرف سے مناسب اقدامات نہیں کئے جاتے بلکہ سب ہوتا ہے مگرحکومت قانون شکن عناصر پر رٹ قائم کرنے میں ناکام رہتی ہے‘ عوام سراپا احتجاج رہتے ہیں ‘میڈیا چیختا رہتا ہے اور قلم کار صفحے کالے کرتے رہتے ہیں اور یونہی وقت گزر جاتا ہے ‘بلاشبہ اس بے حسی اور نا انصافی کی ذمہ دار بالواسطہ یا بلا واسطہ حکومت ہی ہے کیونکہ حکومت اپنے استحکام اقتدار کے مسائل میں الجھ کر عوام کے مسائل سے مکمل طور پر لا تعلق ہو جاتی ہے‘ بریں وجہ حکومتی ورفاعی پیکجز اورامدادی چیک کے ضمن میں مختص کی گئی رقوم خوش آمدی اور قرابت دار کھا جاتے ہیں‘اگرچہ شکایات پر نوٹس لیا جاتا ہے مگر کاغذوں تک محدود رہو کر رہ جاتاہے‘ حق دار کو حق نہیں ملتا اور ذمہ داران کو سزا نہیں ملتی‘ ایسے میں عوام لہو کے گھونٹ پی کر رہ جاتے ہیں‘ مفاد پرستی کا غلبہ اتنا ہوگیا ہے کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج کی مثال قائم ہو چکی ہے ‘ہر ذی شعور اس سے آگاہ ہے مگر جال اس قدر خوبصورت اور دلفریب لفظوں سے بنا جاتا ہے کہ عام آدمی سب کچھ جانتے ہوئے بھی جذبات کے دھارے میں بہتا چلا جاتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

 وزرا کے ستائشی اور جوشیلے بیانات نظر سے گزرے کہ وفاقی حکومت نے 53 ارب روپے کے تاریخی رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے‘ جس سے صوبہ بھر کے غریب عوام کو رمضان بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا ‘حکومت نے کمال ہنر مندی سے عوام کے ساتھ ہاتھ کیا ہے‘ کہ رمضان پیکج کے اعلان سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب اشیائ￿ کی قیمتوں میں 200 روپے تک کا اضافہ کیا ‘پھر مہنگی کی گئی اشیائ￿ کی قیمتوں میں 25روپے کی معمولی کمی کر کے اسے ریلیف قرار دے دیا ہے ‘سستی اشیا کے لیے جو بجٹ فراہم کیا گیا ہے وہ بھی گذشتہ سال سے بہت کم ہے اور پچھلے برس رعایتی قیمت پر ملنے والی اشیا بھی دگنی قیمت پر ملیں گی اور جس آٹا پیکج کو تاریخی پیکج کہہ کر بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں اس کے حصول کے لیے بھی شرائط ہیں۔۔تاریخ کی بد ترین مہنگائی میں کیا یہ ریلیف ہے ؟ماہِ مقدس میں تو کم آمدنی والے افراد بھی ثواب کی نیت سے دوسروں کی مدد کرتے ہیں اور دسترخوان بچھا دیتے ہیں‘ حیرت ہے۔۔ریاستی کرتا دھرتا شرطوں پر مخصوص افراد میں آٹا بانٹیں گے اور داد کے طلب گار ہونگے۔۔خیر ! اس دھوکاپیکج کے ثمرات سے عوام واقعی مستفید ہو سکیں گے یا ہمیشہ کی طرح غریب عوام مہنگائی اور گرمی کے ہاتھوں بوکھلائے احتجاج کرتے دکھائی دیں گے ؟

سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، عمران خان

یقینا لفاظی اور حقائق میں بہت فرق ہوتا ہے اور زمینی حقائق یہی ہیں کہ صدیاں ہی نہیں یہاں دہائیاں بیت گئیں ہیں‘اس دوران کبھی جمہوریت اور کبھی آمریت کے نام پر کئی حکومتیں برسر اقتدار آئیں‘ مگر کوئی حکومت بھی عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی ‘نعرے تو سبھی نے ریلیف کے ہی لگائے‘ جبکہ درپردہ اپنی سیاست ہی چمکائی اور اس مد میں تشہیری منصوبوں کا ہی بول بالا رہا ‘نتیجتاً ملک اقتصادی اور معاشی طور پر کمزور ہوتا چلا گیا اورحالات سے ستائے ہوئے لوگ خود کشیاں کرنے لگے‘ اگرپاکستان کی سیاسی تاریخ کا عمیق نظری سے مطالعہ کیا جائے تو خودکشی کے رحجان کو مسلم لیگ ن کے دوسرے دور حکومت میں عروج ملا ‘جب میاں صاحب نے عوام کے بنیادی مسائل کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایسے غیر ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جو کہ ملکی بحرانوں کی وجہ بنے اور ان کی معزولی کے بعد قلم کاروں نے یہ بھی لکھا کہ پتہ نہیں ‘سڑکیں میاں صاحب کی نفسیاتی کمزوری کیوں تھیں ‘کہ انھوں نے عوامی مسائل کی طرف کبھی سنجیدگی سے غور و فکر نہیں کیا بلکہ سیاسی اور ادھورے منصوبوں میں ملک و قوم کا پیسہ لٹا دیا۔

ایلون مسک کے ٹوئٹر فالوورز باراک اوباما سے زیادہ ہوگئے

اب ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) بر سر اقتدار ہے اورطرز حکمرانی سوالیہ نشان ہے! سیاسی پارٹیوں کی جنگ عوام کے لیے سزا بنی ہوئی ہے۔پی ٹی آئی چئیرمین کی گرفتاری نے پورے ملک کو ہیجان میں مبتلا کر رکھا ہے۔ملک معاشی ہی نہیں ہر لحاظ سے نازک دور سے گزر رہا ہے کہ گڈ گورننس کا فقدان ثابت ہو چکا ہے اور مورخ لکھ رہا ہے حالانکہ قلم خاموش ہوجائیں گے ‘آوازیں تھم جائیں گی ‘عوام بھی بھول جائیں گے مگر تاریخ انمٹ ہوتی ہے اور وہ ایک بار پھر مشکوک باب رقم کر رہی ہے‘ ایسے میں کیا ہی اچھا ہوتا کہ عوامی مسائل کی مد میں خلوص نیت سے کام کئے جاتے تاکہ اچھائیاں برائیوں پر غالب آجاتیں ‘اب بھی جو وزر ا نمائشی انداز میں تعریفی بیانات دے رہے ہیں کہ ایسا رمضان پیکج پہلے کبھی نہیں دیا گیا کیا ہی اچھا ہوکہ وہ کارکنان اور رضاکارٹیموں سے مل کر ایسے انتظامات کریں‘ کہ حقیقتاً عوام بھی کہہ اٹھیں کہ واقعی ایسے انتظامات اور ایسا پیکج پہلے کبھی پیش نہیں کیا گیا‘ کیونکہ اب تو ثابت ہوگیا کہ روز اول سے ہی ہماری تمام حکومتیں دلکش وعدوں اور پر کشش نعروں کے گرد گھوم رہی ہیں‘ہر دور میں ایسے رفاعی اور امدادی پیکجز کا اعلان ہوتا ہے مگرجن لوگوں کو ایسے کام سونپے جاتے ہیں وہ خود ہی سب کھا پی لیتے ہیں اور عوام کو ملتا ہے صرف ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ‘ یہی وجہ ہے کہ آج عوام مکمل طور پرہر جماعت سے بد ظن ہو چکے ہیں مگر مسلم لیگ (ن) کو اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے اور اس مرتبہ تو سونامی بھی کچھ نہیں بگاڑ پا رہا ‘ایسے میں حکومت اور اداروں کو چاہیے کہ اپنی غلطیوں کو مدنظر رکھ کر رمضان المبارک میں عوام کو اشیائے ضروریہ اور جان و مال کی سلامتی میں مکمل ریلیف فراہم کریں تاکہ عوامی حمایت حاصل ہو وفاقی حکومت کو چاہیے کہ ترجیحی بنیادوں پر ایسی ٹیمیں تشکیل دیں جو کہ ان سب کاموں اور ذمہ داران کی نگرانی کریں کیونکہ اب صرف بیانات اور بہانے کام نہیں آئیں گے عوام باشعور ہو چکے ہیں‘ ویسے بھی پاکستانی سیاستدان ہوں یا اشرافیہ وہ تمام لوگ جو عوام سے ووٹ لیکر آج عہدوں پر برا جمان ہیں اور ان کو دستیاب تمام پروٹوکولز ،آسائشیں ،تحفظ ،اور دلکش مفادات جو نہ صرف انہیں حاصل ہے بلکہ ان کے پورے خاندان اس عیش و عشرت کے مزے لوٹ رہے ہیں وہ سب غریب عوام کی کمائی ہے اور غریبوں کے ووٹ کا کمال ہے اس لیے اگر اس رمضان المبارک بھی عوام کو ریلیف نہ ملااور ان کے بنیادی مسائل کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار نہ کیا گیا تو ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر‘ ایک ہی میز پر سو اقسام کے لوازمات سجا کر‘ روزہ رکھتے اور کھولتے وقت یاد رکھیئے گا کہ اس حق تلفی کا حساب روز محشر دینا ہوگا !

سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
رقیہ غزل

رقیہ غزل

رقیہ غزل

مشہور ٖخبریں
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا

    Mar 29, 2023 | 22:53
  • پارلیمنٹ ہے، در و پدی نہیں 

    Mar 30, 2023
  • ملک کی تیسری نجی ایئر لائن ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں ...

    Mar 29, 2023 | 17:40
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • مفت آٹا پیکج کی مانیٹرنگ ، بہاولپور کا دورہ ، صورتحال بہتر ...

    Mar 31, 2023
  • بنچ سے فرق نہیں پڑتا ، جاننا چاہتے ہیں کیا الیکشن 90 روز ...

    Mar 31, 2023
  • مالی مشکلات ، سیلاب زدگان کی بحالی بڑا چیلنج ، دوست ممالک نے ...

    Mar 31, 2023
  • لکی مروت : تھانے پر حملہ پسپا ، مدد کیلئے آنے والی گاڑی بم کا ...

    Mar 31, 2023
  • قومی اسمبلی : متحدہ کا مفت آٹا فراہمی سندھ تک بڑھانے کا ...

    Mar 31, 2023
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • سینٹ اجلاس ، اپوزیشن کے شور شرابہ سے ایوان مچھلی ...

    Mar 31, 2023
  •  ہے کوئی فکر کرنے والا؟

    Mar 31, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی پیاری پیاری ...

    Mar 31, 2023
  • ”یونٹی آف کمانڈ“ نہ رہنے کا تاثر 

    Mar 31, 2023
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • 1

    یورپی یونین سے پاکستان کے لیے اچھی خبر

  • 2

    ادارہ جاتی ٹکراﺅ کی نوبت نہ آنے دیں

  • 3

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

  • 4

    پی ٹی آئی سینیٹروں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمد 

  • 5

    حکومت کا سستا پٹرول منصوبہ  ناکام بنانے کی سازش

  • 1

    جمعرات ‘ 8 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 2

    بدھ ‘ 7 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 3

    منگل‘ 6 رمضان المبارک 1444ھ‘ 28 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  ماسٹر جی کا دکھ

    Mar 30, 2023
  •  یو اے ای میں سفیر پاکستان سے ملاقات

    Mar 30, 2023
  •  انتخابات اور خودمختار الیکشن کمیشن

    Mar 30, 2023
  •  ہماری ناصیہ فرسائی اور آئی ایم ایف کی بے پروائی

    Mar 30, 2023
  • رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی

    Mar 30, 2023
  • پاکستان کے مسائل ، یہ چند دن کی بات نہیں 

    Mar 30, 2023
  • جماعت اسلامی کا منشور

    Mar 30, 2023
  •  صوبائی اسمبلیاں کیوں توڑیں؟

    Mar 30, 2023
  •  ہر شخص کا گریبان دوسرے کے ہاتھ میں

    Mar 30, 2023
  • دہشت گردی اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں

    Mar 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    آیت الکرسی کا مفہوم

  • 2

    رمضان اورمغفرت

  • 3

    برکاتِ رمضان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 3

    کوئٹہ میونسپلٹی کی استقبالیہ میں 15جون 1948ئ

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ضرب کلیم

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group