Waqt News
Friday | March 31, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
  • سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، عمران خان
  • ایلون مسک کے ٹوئٹر فالوورز باراک اوباما سے زیادہ ہوگئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ
  • نامعلوم افراد چند دنوں میں ہمارے گھر جعلی آپریشن کرنا چاہتے ہیں، عثمان ڈار

معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر 

Mar 19, 2023 7:49 AM, March 19, 2023
  • جویریہ بنت ربانی
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر 

ہم بطور قوم خراب حالت کی زد میں آچکے ہیں کہ اب اس صورتحال سے نکلنے کے لیے غیر معمولی قومی سوچ کی ضرورت ہے ورنہ مسائل کا پہاڑ اس قدر بڑھ جائے گا کہ کسی ایک جماعت یا کسی ایک لیڈر کے لیے عوامی ریلیف دینا یا انہیں مسائل سے نکالنا ناممکن ہو جائے گا۔ اس حوالے سے بطور قوم سنجیدگی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ سیاست دان ملک کو اس صورتحال سے نکالنے میں کامیاب نہیں ہو تے تو یقینا یہ ان کی ناکامی ہو گی۔ آئندہ قیادت نوجوانوں کے ہاتھوں میں جانی چاہیے ، قوم کو نوجوانوں سے امیدیں وابستہ کرنے کی ضرورت ہے … یہ درست ہے کہ ارض پاک اس وقت گھمبیر سیاسی' اقتصادی' سماجی مسائل اور دہشت گردی کا شکار ہونے کے باعث اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا جارہا ہے کہ کون سا مسئلہ زیادہ سنگین اور ملک وقوم کے مستقبل کے لئے خطرناک ہے۔ایک جانب متاثرین سیلاب کی بحالی کا مسئلہ ہے تو دوسری طرف دہشت گردی کی چیلنج درپیش ہے۔2022 میں یہاں دہشت گردی کی376واقعات میںخیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔ سی آر ایس ایس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ان حملوں کی زیادہ ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان، داعش اور بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی۔دہشت گردی کی وارداتوں میں زیادہ تر پاک افغان سرحدی علاقوں میں دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کے دھماکے اور خودکش حملے شامل ہیں۔خیبر پختونخوا میں ہونیوالی وارداتوں میں عام شہریوں' سرکاری وسیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن ایسی ہے کہ اس کے مشرق میں بھارت کے ساتھ' شمال مغرب میں افغانستان کے سا تھ طویل سرحد موجود ہے' افغانستان کے علاوہ چین اور ایران کی سرحد بھی ہے۔پاکستان کے لئے جہاں مشرقی سرحد پر شروع دن سے مسائل رہے ہیں وہیں شمال مغرب میں افغانستان کے ساتھ بھی مسائل آج تک کسی نہ کسی صورت میں موجود ہیں۔سوویت یونین اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے درمیان سرد جنگ میں افغانستان میدان جنگ بنا تو پاکستان کے لئے مسائل مزید بڑھنے شروع ہوگئے۔ اس معاملے میں پاکستان کی اشرافیہ، رولنگ کلاس کی پالیسیوں اور مفادات کا عمل دخل بہت زیادہ ہے اس مفاد پرستی کا خمیازہ آج قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے!!

وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

پاکستان کی مشرقی سرحد تو بھارت جیسے کینہ پرور دشمن کے معاندانہ عزائم کی وجہ سے روز اول سے غیر محفوظ ہے جس کی وجہ سے ہماری مسلح افواج کو اس طرف ہمیشہ چوکس اور چوکنا رہنا پڑتا ہے۔ بھارتی حکومت ہمیشہ سے افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیوں کے لئے استعمال کرتی چلی آرہی ہے سی پیک جو پاکستان کی اقتصادی خوشحالی کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے کو ناکام بنانے کے لئے بھارتی خفیہ ایجنسی را نے بھارتی وزیر اعظم کے زیر سایہ ایک اسپیشل ڈیسک قائم کر رکھا ہے جو مسلسل پاکستان خصوصاً بلوچستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہے۔پاکستان وسط ایشیا کا دروازہ ہے تو دوسری طرف وسط ایشیا اور چین کے لئے مشرق وسطیٰ سے لے کر افریقی ممالک تک رسائی کا ذریعہ بھی ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری( سی پیک) نے پاکستان کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے لیکن افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ افغانستان میں طالبان حکومت پاکستان کے بار بار مطالبے کے باوجود ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کیا جارہا ہے۔یہی نہیں بلکہ سرحد پار سے افغان شہریوں کی بلا اجازت پاکستان آمد کو روکنے اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے افواج پاکستان نے پاک افغان سرحد پر باڑ نصب کرنے کا جو کام شروع کر رکھا ہے سابق افغان حکومت کی طرح موجودہ طالبان حکومت بھی اس کی مخالف ہے۔ افعان سرحدی فورسز کی جانب سے باڑ کی تنصیب کے کام کو روکنے یا اس میں خلل ڈالنے کے لئے اشتعال انگیز کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ملک کو دہشت گردی کے لعنت سے نجات دلانے کے لئے سیکورٹی فورسز اگر اپنی ذمہ داریاں بخوبی پوری کر رہی ہے تو اس کے ساتھ ساتھ سویلین انتظامیہ پر بھی یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے جب تک ملک میں موثر نظام حکومت نہیں ہوگا ہر شعبہ فعال کردار ادا نہیں کرے گا۔ اس وقت تک دہشت گردی سے مکمل چھٹکارہ ممکن نہیں۔دہشت گردی کے سدباب کے لئے ہمیں فوری' درمیانی اور طویل المدتی پالیسی تشکیل دے کر اس پر سنجیدگی کے ساتھ عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا

سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، عمران خان

ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے جس ملک میں آئین میں طے شدہ حدود وقیود کی پاسداری نہ کی جائے اس میں سیاسی عدم استحکام انتشار اور انارکی میں تبدیل ہوکر معیشت کے ساتھ ساتھ قومی وحدت کو بھی لے ڈوبتا ہے۔پاکستان کو درپیش حالات کے تناظر میںپاک فوج کے سربراہ جنر ل سید عاصم منیر کا معیشت اور دہشت گردی کے درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے عزم کا اعادہ خوش آئند ہے

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
جویریہ بنت ربانی

جویریہ بنت ربانی

مشہور ٖخبریں
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا

    Mar 29, 2023 | 22:53
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

    Mar 30, 2023 | 22:58
  • سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، ...

    Mar 30, 2023 | 22:34
  • ایلون مسک کے ٹوئٹر فالوورز باراک اوباما سے زیادہ ہوگئے

    Mar 30, 2023 | 22:25
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

    Mar 30, 2023 | 19:10
  • سب کچھ عمران خان کو گیم سے آؤٹ کرنے کیلئے کیا جا رہا ...

    Mar 30, 2023 | 17:28
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ خدمت کا سفر!!!!

    Mar 30, 2023
  • پارلیمنٹ ہے، در و پدی نہیں 

    Mar 30, 2023
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • 1

    یورپی یونین سے پاکستان کے لیے اچھی خبر

  • 2

    ادارہ جاتی ٹکراﺅ کی نوبت نہ آنے دیں

  • 3

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

  • 4

    پی ٹی آئی سینیٹروں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمد 

  • 5

    حکومت کا سستا پٹرول منصوبہ  ناکام بنانے کی سازش

  • 1

    جمعرات ‘ 8 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 2

    بدھ ‘ 7 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 3

    منگل‘ 6 رمضان المبارک 1444ھ‘ 28 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  ماسٹر جی کا دکھ

    Mar 30, 2023
  •  یو اے ای میں سفیر پاکستان سے ملاقات

    Mar 30, 2023
  •  انتخابات اور خودمختار الیکشن کمیشن

    Mar 30, 2023
  •  ہماری ناصیہ فرسائی اور آئی ایم ایف کی بے پروائی

    Mar 30, 2023
  • رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی

    Mar 30, 2023
  • پاکستان کے مسائل ، یہ چند دن کی بات نہیں 

    Mar 30, 2023
  • جماعت اسلامی کا منشور

    Mar 30, 2023
  •  صوبائی اسمبلیاں کیوں توڑیں؟

    Mar 30, 2023
  •  ہر شخص کا گریبان دوسرے کے ہاتھ میں

    Mar 30, 2023
  • دہشت گردی اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں

    Mar 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    آیت الکرسی کا مفہوم

  • 2

    رمضان اورمغفرت

  • 3

    برکاتِ رمضان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 3

    کوئٹہ میونسپلٹی کی استقبالیہ میں 15جون 1948ئ

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ضرب کلیم

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group