امارات اور امریکی افواج کے درمیان مشترکہ سورڈ سٹرائیک مشقیں اختتام پذیر


ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی فوج کی زمینی افواج کی شرکت کے ساتھ مشترکہ مشق اسٹرائیک آف دی سورڈکی سرگرمیوں کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے ٹویٹرپر اپنے آفیشل اکائونٹ کے ذریعے بتایا کہ یہ مشقیں متحدہ عرب امارات میں کی گئیں جن کا مقصد دونوں فریقوں کے درمیان تعاون اور مشترکہ رابطہ کاری کو فروغ دینا تھا۔وزارت دفاع نے مزید کہا کہ سورڈ اسٹرائیک مشقوں کا مقصد تفویض مہمات کو انجام دینے میں پیشہ ورانہ مہارت تک پہنچنے کے لیے جنگی تیاریوں کو بڑھانا تھا۔