Waqt News
Monday | March 27, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

عمران خان کیلئے ریلیف کا جمعہ بازار لگا دیا گیا،شرجیل میمن

Mar 19, 2023 6:17 AM, March 19, 2023
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پچھلے چارپانچ دن سے پاکستان میں وہ کچھ ہورہا ہے جو75سالوں میں نہیں ہوا، جو شخص بیرونی طاقتوں کی مدد سے ملک میں انارکی پیدا کر رہے ہیں، انہیں عدالتوں سے آٹ آف وے ریلیف دیا جا رہا ہے، عمران خان کے لئے ریلیف کا جمعہ بازار لگا دیا گیا ہے، انہیں بائے ون  گیٹ نائن کے پیکیج دیئے جا رہے ہیں، لیکن ملک کے آئین اور ایٹمی طاقت کے خالق شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ملک کو میزائل ٹیکنالوجی  دینے والی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مقدمات کے لیے  عدالتوں کے پاس وقت نہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا ریفرنس گزشتہ 10 سال سے زیر التوا ہے ، جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے مقدمے میں پیشیاں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو عدالتوں سے  کسی قسم کا ریلیف نہیں انصاف چاہیے۔ عدالتیں ان دو مقدمات میں چاہے جو بھی فیصلہ کریں ہمیں منظور ہے ، لیکن ان مقدمات پر روزانہ کی بنیاد پر سنوائی کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سندھ آرکائیوز کمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت بھی رہی اور آمریت بھی رہی ہے جو بھی نظام ہوتا تھا وہ ظاہر نظر آتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چاردن سے انارکی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، پولیس نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی کوشش کی ، لیکن سب نے دیکھا کہ پولیس کے ساتھ کیا حشر کیا گیا۔ پولیس پر ڈنڈے برسائے گئے گلیل اور پیٹرول بم مارے گئے، پچاس سے زائد پولیس اہلکار زخمی کئے گئے ، کیا پولیس والے معصوم سپاہی کسی کی اولاد نہیں۔  انہوں نے کہا عمران خان نے پاکستانیوں کوپیغام دیا کہ وہ سب سے بڑے بدمعاش اورغنڈے ہیں۔ عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان کو آئین و قانون کے تحت بلایا نہیں جاسکتا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ ملک میں ہوکیا رہا تھا کس طرح کی روایات قائم کی جا رہی ہیں ۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جس نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس کو ضمانتیں بھی دی جا رہی ہیں اور انہیں کلین چٹ دی گئی۔  جبکہ فورسزکے ہاتھ پائوں باندھے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی  نینہیں دیکھا کہ  عمران خان کوکہا گیا ہو کہ وہ اپنے ورکروں کو کنٹرول کریں ۔  انہوں نے کہا کہ دنیاکوپیغام دیاگیا کہ پاکستان وہ ملک ہے جس میں قانون ہی نہیں ہے یہاں ایک شخص کی بدمعاشی ہیافسوس ہے کہ عمران خان کوباربارریلیف دیاجارہا ہے، کئی سیاسی رہنمائوں نے جلیں کاٹی ہیں، لیکن  گرفتاری کی خوف سے عمران خان ڈرامہ کر رہے ہیں ۔ پوری ریاست کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ پورے ملک  کے لئے  بدنامی کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ان کے  لئے دو مقدمات اہم ہیں، پہلا مقدمہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا ریفرنس ہے جو پچھلے 10سال سے زیر التوا ہے ،  اس ریفرنس کو سننے کیلئے عدالتوں کے پاس وقت نہیں ۔ آئین اور ایٹمی طاقت کے خالق کے لیے فاضل جج صاحبان کے پاس وقت نہیں ، لیکن لاڈلے کے لیے عدالتیں صبح شام کھلتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا مقدمہ شہید محترمہ بے بینظیر بھٹو کی شہادت کا مقدمہ ہے ، جس کی پیشیاں نہیں ہوتی، اگر پیشیاں ہوتی ہے تو محض کاغذی کارروائی کر کے اس مقدمہ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دو سابق منتخب وزرا اعظم کے مقدمات کایہ حال ہے۔ دوسری جانب  جس نے سیاست،  معیشت اور اخلاقی اقدارکوتباہ کیا، غیرآئینی کام کئے اس کوریلیف پرریلیف دیا جا رہا ہے ۔ 

شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • کینسر کی تشخیص کے بعد جیل میں قید سدھو کیلئے اہلیہ کا جذباتی ...

    Mar 25, 2023 | 14:02
  • امریکی صدر کا ایران کے حق میں بڑا اعلان

    Mar 25, 2023 | 13:42
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • پاکپتن : جائیداد کا تنازع ، بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد ...

    Mar 25, 2023 | 14:16
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ...

    Mar 26, 2023 | 18:30
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے ...

    Mar 26, 2023 | 18:27
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

    Mar 26, 2023 | 18:22
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

    Mar 26, 2023 | 18:17
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے محمد نواز کو افغانستان کے خلاف ...

    Mar 26, 2023 | 18:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پاکستان پر رحم کریں!!!!!

    Mar 26, 2023
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • بھونچال رات، چاند رات 

    Mar 24, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی پیاری پیاری ...

    Mar 24, 2023
  • آئین کی ’’بے توقیری‘‘ کا رونا 

    Mar 24, 2023
  • 1

    صدر مملکت کا وزیراعظم کو مراسلہ اور اسکے مضمرات

  • 2

    آئی ایم ایف کو  ”انف از انف “ کہنے کی ضرورت

  • 3

    تھرڈ آپشن سے بچنے کیلئے سیاسی قیادتوں کی بصیرت کا امتحان 

  • 4

    کفایت شعاری مہم اور افسران کی گاڑیاں

  • 5

    موسمیاتی تبدیلیاں اور  کرۂ ارض کا مستقبل

  • 1

    اتوار ، 4 رمضان المبارک ، 1444ھ، 26 مارچ 2023ئ

  • 2

    ہفتہ ‘  3  رمضان  المبارک  1444ھ‘  25  مارچ 2023ء

  • 3

    جمعة المبارک، 2 رمضان المبارک ، 1444ھ، 24 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قومی اسمبلی کا فورم چھوڑکر کیا ملا

    Mar 26, 2023
  • پانی کا عالمی دن اور پاکستان

    Mar 26, 2023
  • چومکھی لڑائیاں

    Mar 26, 2023
  • مفت آٹا.... سیاسی رشوت، سہولت یا مصیبت

    Mar 26, 2023
  • ”اس بار،ثواب کو ضرب دیجیے“

    Mar 26, 2023
  • جیت عمران کی ہوگی 

    Mar 26, 2023
  • اردو، بانیانِ پاکستان کی نظر میں 

    Mar 26, 2023
  • جمہوری تماشا

    Mar 26, 2023
  • یہ کیاہورہا ہے؟

    Mar 26, 2023
  •  مضر صحت دودھ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی

    Mar 26, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    روزہ کی فرضیت 

  • 2

    استقبالِ رمضان 

  • 3

    فضائل قرآن (۱)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    نیاز مانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 2

    بانگ درا

  • 3

    ازخطبات اقبال

  • 4

    ضرب کلیم 

  • 5

    از کتاب اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group