چین اور روس کے تعلقات کو مستقل طور پر آگے بڑھنا چاہیے: چینی سفیر
ماسکو(شِنہوا)روس میں چین کے سفیر ڑانگ ہان ہوئی نے کہا ہے کہ دنیا جتنی زیادہ ہنگامہ خیز ہے، چین اور روس کے تعلقات کے لیے ثابت قدمی سے آگے بڑھنا اتنا ہی اہم ہے۔چینی میڈیا کے ساتھ ایک حالیہ مشترکہ انٹرویو میں سفیر نے کہا کہ بین الاقوامی حالات میں تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نئے دور کے لیے چین اور روس کے درمیان ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں اعلی سطح پر آگے بڑھے گی۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے جمعہ کواعلان کیا تھا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر 20 سے 22 مارچ تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ڑانگ نے کہا کہ چین اور روس کے سربراہان مملکت نے قریبی روابط برقرار رکھے ہیں اور دوطرفہ تعاون اور اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے جو دو طرفہ تعلقات کی ترقی کا محرک اور مرکز ہے۔ ڑانگ نے کہا کہ شی اور پیوٹن دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے، علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے سلسلے میں اہم تزویراتی اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں چین اور روس کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، دوطرفہ تعاون کے نئے نتائج حاصل ہو رہے ہیں، اور سٹریٹجک ہم آہنگی نئی بلندیوں پر پہنچ رہی ہے۔ سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ طویل عرصے سے کوویڈ-19 وبائی بیماری، بین الاقوامی صورتحال کے پیچیدہ ارتقا اور کمزور عالمی اقتصادی بحالی جیسے متعدد چیلنجوں کا سامنا ہیتاہم چین روس اقتصادی اور تجارتی تعاون نے اس دبا کا مقابلہ کیا اورپیش رفت جاری رکھی۔ڑانگ نے کہا کہ 2022 میں چین اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت190 ارب 27 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچی، توانائی کی تجارت نے دو طرفہ تجارت میں اور بھی اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ چین کی روس کو مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات، آٹوموبائل اور آٹوپارٹس کی برآمدات میں کافی ترقی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی کرنسیوں میں تجارت کا تناسب مسلسل بڑھ رہا ہے، روسی بینکوں نے بڑے پیمانے پرآر ایم بی میں کاروبار کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے ہوتے ہوئے غیر معمولی قومی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے ڑانگ نے کہا کہ دونوں اطراف کے مقامی اداروں اور کاروباری اداروں نے تعاون کی ضروریات کو ہم آہنگ کرتے ہوئے اور تعاون کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو، کینٹن فیئر، ایسٹرن اکنامک فورم اور سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔