چین نے 2022 کی حاصل کردہ10 اعلی ترین سائنسی کامیابیوں کی تفصیل جاری
بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2022 کے دوران ملکی سطح پر حاصل کی گئی 10 اعلی ترین سائنسی کامیابیوں کی تفصیل جاری کی ہے۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں سرفہرست مریخ کی سطح کا ڈھانچہ ہے جو روور ڑورونگ کے ریڈار سے دکھایا گیا ہے۔ اس تحقیق میں نہ صرف مریخ کی سطح کی تفصیلی خصوصیات دکھائی گئیں بلکہ پانی کی موجودگی کے مشاہداتی ثبوت بھی فراہم کیے گئے، جو کرہ ارض کی ارضیاتی تاریخ اور آب و ہوا کے حالات سمجھنے میں معاون ہے۔(پانچ سو میٹر اپرچر کروی ریڈیو ٹیلی سکوپ) فاسٹ کے ذریعے ریڈیو لہروں کی دریافت اس فہرست میں دوسرے نمبر ہے جو انتہائی فعال اور تیز رفتاری سے سفر کرتی ہیں۔اس دریافت نے پرسرار ریڈیو لہروں کی اصلیت کو سمجھنے کے لیے مشاہدے کی بنیاد فراہم کی ہے۔تیسرے نمبر پر سمندری پانی سے براہ راست ہائیڈروجن پیدا کرنے کا ایک نیا اصول اور ٹیکنالوجی ہے۔ یہ دریافت ایک تکنیکی مسئلہ کا حل فراہم کرتی ہے جس کا اس صنعت کو طویل عرصے سے سامنا تھا۔دیگر پیشرفتوں میں کوویڈ-19 کی مختلف حالتوں اوران کا مدافعتی قوت سے بچ نکلنے کے طریقہ کار پر تحقیق، اعلی کارکردگی والے پیرووسکائٹ سولر سیلز کی ترقی اور نامیاتی مرکب ایتھیلین گلائکول کی ترکیب شامل ہیں۔