مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ کابرطانوی شہریت چھوڑ کر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
اسلام آباد(خبرنگار) مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے برطانوی شہریت چھوڑ کر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔اپن ے ایک بیان میں ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات خارج ہوگئے تاہم پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پی پی 16 میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن جیتیں گے، نواز شریف بھی جلد پاکستان میں ہوں گے۔